Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ
    • سائنسدانوں نے کائنات کاسب سے بڑا 2D نقشہ جاری کر دیا
    • پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط
    • امریکا امیگریشن درخواستوں کے لیے آن لائن فائلنگ لازمی قرار
    • سونے کی قیمت پانچ دن میں 30 ہزار روپے بڑھ گئی، 4 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان اور روس کامال بردار ٹرین سروس شروع کرنے کافیصلہ
    • WWE اسٹار جان سینا کی ابوظہبی آمد، میڈل ایسٹ فلم اینڈ کامک کون 2026 میں خصوصی شرکت
    • 14 اگست کو دنیا کے سامنے عسکری طاقت کا مظاہرہ کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • نمرہ خان کا شوہر پر بڑا الزام، انسٹاگرام اسٹوری میں شوہر کو ’نرگسیت پسند‘(خود پسند) قرار دے دیا
    • ربیع الاول کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو متوقع
    • 2026 میں اب تک 7 یا اس سے زیادہ شدت کے 10 طاقتور زلزلے ریکارڈ
    • 14 اگست کی تقریبات سے قبل مری میں غیر خاندانی گروپوں کے داخلے پر پابندی
    • لاہور سفاری پارک میں پاکستان کا پہلا 7D سنیما قائم کیا جائے گا
    • اسحاق ڈار: مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں
    • افغانستان نے 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • انڈونیشیا میں شدید خشک موسم کے باعث بڑے پیمانے پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی
    • وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6,300 سے تجاوز کر گئی
    • یورپ ایک اور شدید ہیٹ ویو کے لیے تیار، درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • والد کا کینسر ہڈیوں سے آگے پھیل چکا : ہنٹر بائیڈن
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موجودہ حکمران الیکشن سے بھاگ رہے، عدم اعتماد کا اچانک خیال کیسے آیا : اسدعمر

    By Khabrain Newsدسمبر 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ حکمران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے الیکشن سےبھاگ رہے ہیں، انہیں اچانک کیسے خیال آگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں ۔
    اسلام آباد میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کروانے کے لئے یہ قانون سازی بدل رہے ہیں، ان کی کوشش ہے الیکشن کو کسی طرح روکا جائے، ضمیروں کی منڈی لگا کر جو عمل کیا گیا اس سے پاکستان کی جڑیں کمزور ہورہی ہیں۔
    اسد عمر کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کا خط دیکھ کر سمجھ نہیں آتی بندہ ہنسے یا روئے، موجودہ حکومت جمہوریت کے بنیادی اصول پامال کرنے پر تلی ہے ، یہ پاکستان کے عوام اور عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو پامال کرنا چاہتے ہیں، الیکشن سے ایک ہفتے پہلے ان کو خیال آیا کہ اسلام آباد کی آبادی بڑھ گئی ہے، پہلے یہ الیکشن سے بھاگنا چاہتے تھے، جون کے ماہ میں ترمیم کی اور یونین کونسل کی تعداد بدل دی۔
    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ یہ سیاسی میدان اور عدالتوں میں ناکام ہوگئے، پہلے انہوں نے کوشش کی کہ عمران خان کو قانونی طریقے سے گرایا جائے، توشہ خانہ کے کیس میں کھودا پہاڑ نکلا چوہا، فیصلہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف ہی آئے گا۔
    ان کا کہنا تھا کہ معاملات عدلیہ کی طرف جارہے ہیں، ان کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں ، انہوں نے عمران خان کے خلاف جعلی آڈیو چلانی شروع کردیں ،عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی۔
    سابق وفاقی وزیر نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک یہ صورتحال ہے کہ ملک میں ڈالر کی کمی اس خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے کہ باہر بیٹھے سفارتکاروں کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہیں، ترسیلات زر نیچے آرہی ہیں اور ڈالروں کے لئے ایک بلیک مارکیٹ کھل گئی ہے۔
    اسد عمر نے مزید کہا کہ 15لاکھ لوگ ٹیکسٹائل کی صنعت میں بیروزگار ہوگئے ہیں، جہاں یہ معیشت کو لے کر آگئے ہیں وہ ایک اور ہی کہانی ہے ۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      قطر کی ایل این جی کھیپ آبنائے ہرمز کی رکاوٹ کے بعد پاکستان پہنچ گئی

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کے لیے اسٹار ریٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا منصوبہ

      پاکستانی روپیہ بڑی عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.