Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا
    • غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی
    • کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز
    • وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت
    • سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کی پروقار تقریب
    • لیسکو کے 33 ہزار خراب بجلی کے میٹرز تاحال تبدیل نہ ہو سکے
    • کفایت شعاری مہم پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 20 فیصد کمی
    • خسارے میں کمی کیلئے 289 ڈاک خانے بند
    • شاہدرہ ٹائون، بھتہ خوروں نے تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا
    • بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جانا ضروری:فیصل کامران
    • آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات
    • ایشن گیمز ہاکی پاکستان نے چین کو 3.0 سے شکست دے دی
    • 27ستمبر کو ٹوڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ائی جی پنجاب
    • لاہور چیمبر انتخابات کارپوریٹ کلاس انتخابات ،ویژن الائنس کے 12، پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب
    • مخالفین کے پروپیگنڈے کی اصل وجہ ترقیاتی کام ہیں: مرتضیٰ وہاب
    • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، سویٹس شاپ اور واٹر پلانٹ بند
    • پریمیر ملز میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے سے دوران ڈیوٹی2مزدورجاں بحق
    • پنجاب پبلک سروس کمیشن’ مختلف محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان
    • ٹریفک پولیس نے ای چالان کی مد میں 9ارب 90کروڑ سے زائد وصولی کرلیئے
    • خود کو ایف آئی اے کا سب انسپکٹر ظاہر کرنے والا شخص گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی موسم گرم سے قبل سرکاری عمارت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت

    By Khabrain Newsدسمبر 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے موسم گرم کی آمد سے قبل سرکاری عمارت کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ شمسی توانائی پر منتقلی سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت نوید قمر، وزیر توانائی خرم دستگیر، مشیر وزیراعظم احد چیمہ، معاونین خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
    وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی صاف اور سستی بجلی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور وقت کی اہم ضرورت ہے، معیشت کی بہتری اور ایندھن کی مدد میں امپورٹ بل میں کمی کے لیے شمسی توانائی کا فروغ نا گزیر ہے، نجی سطح پر بھی شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے حوالے سے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
    اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ ملک بھر میں مہنگے ایندھن کی جگہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے فریم ورک منظور کر چکی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اس مہینے کے اختتام تک شمسی توانائی کے بڑے پراجیکٹس کے ٹیرف کا تعین کرلے گی جس کے بعد آلٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے سرمایہ کاروں سے بڈز طلب کی جایئں گی۔
    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے تین منصوبے زیر غور ہیں جن میں 1200 میگا واٹ کا منصوبہ لیّہ میں جب کہ 600 میگا واٹ کے منصوبے مظفر گڑھ اور تریموں میں لگائے جائیں گے۔
    وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اس حوالے سے آر ایف پی (Request for Proposals) اور بڈنگ کا کام تیز تر اور شفاف بنانے کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ضروری اقدامات کریں۔
    اجلاس کو وزیراعظم کے وفاقی حکومت کی ملک بھر میں موجود عمارات کی شمسی توانائی پر منتقلی کے ویژن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی عمارات کی سولر آئزیشن کے حوالے سے ماہر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
    وزیراعظم نے ہدایت دی کہ اس سلسلے میں تمام وفاقی اداروں کے لیے سینٹرلائیزڈ پروکیورمنٹ کو اختیار کیا جائے جو کہ مؤثر اور شفاف ہو۔
    وزیراعظم نے مزید ہدایت دی کہ اس سلسلے میں ابتدا اسلام آباد کی حدود میں قائم وفاقی حکومت کی عمارات سے کی جائے اور بعد ازاں پورے ملک میں موجود سرکاری بلڈنگز کی سولرائزیشن کی جائے۔
    وزیراعظم نے تاکید کی کہ گرمی کا موسم شروع ہونے سے پہلے سرکاری عمارات کی شمسی توانائی پر متقلی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمسی توانائی پر منتقلی سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.