لاہور: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

لاہور: (ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری، آلو درجہ اول گزشتہ روز کی نسبت 3 روپے مہنگا، نئی قیمت 27 روپے فی کلو مقرر، پیاز درجہ اول 65، ٹماٹر 68، لہسن دیسی 135، ادرک چائنہ 165 روپے کلو کا ہو گا۔
کھیرا دیسی 62 روپے،میتھی 124، بینگن 47، پھول گوبھی 78، شلجم 83 روپے فی کلو، سرکاری نرخنامے میں شملہ مرچ 83 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 80 روپے فی کلو مقرر، سرکاری ریٹ لسٹ میں لیموں دیسی کی قیمت 350 روپے کلو مقرر کی گئی ہے
مٹر 208، ٹینڈے دیسی 78، گھیا کدو 57، گاجر چائنہ 57، کریلا 62 اور پھلیاں باریک 145 روپے کلو،سیب کالا کولو اول 260، سیب سفید اول 135، انار بدانہ 455، خوبانی پیلی اول 140 روپے کلو، آڑو 110، فالسہ 150، کھجور ایرانی 250، خربوزہ اول 63، تربوز 22 روپے کلو کا ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں کیلا درجہ اول فی درجن 115 روپے، لوکاٹ 115، گرما فی کلو 66 روپے، آم سہارنی 130، آم سندھری 165، آم دوسہری 165 روپے فی کلو ہے۔

امریکہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

امریکہ : (ویب ڈیسک) منکی پاکس کی بیماری یورپ کے بعد امریکہ میں بھی پہنچ گئی۔
امریکہ میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں کینیڈا کے شہری میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔رواں سال امریکہ میں منکی پاکس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے،
اس سے قبل یورپ کے متعدد ممالک میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔اسپین میں منکی پاکس کے 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پرتگال میں 9 اور کینیڈا میں منکی پاکس کے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے۔برطانیہ میں بھی بیماری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والے سارے افراد نوجوان مرد ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں یہ بیماری کیسی لگی ہے۔
یورپ میں اب تک منکی پاکس کے کیسز مغربی اور وسطی افریقہ سے واپس آنے والے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں تک محدود تھے جہاں یہ وائرس عام ہے۔ لیکن ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب یہ بیماری یورپ کے اندر ہی پھیل رہی ہے۔
واضح رہے کہ منکی پاکس بہت کم پائی جانے والی لیکن اپنے اثرات کے اعتبار سے خطرناک بیماری ہے جو وسطی اور مغربی افریقہ کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔
یہ بیماری نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن کا باعث بنتی ہے۔ اس کے بعد مریض چکن پاکس جیسی خارش کا شکار ہو جاتا ہے۔یہ بیماری عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہو گا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں فوڈ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کو تحفظ خوراک اور توانائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ دنیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظ خوراک کو براہ راست خطرہ ہے۔صوبہ سندھ میں دنیا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے،ملک کو قحط کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تحفظ خوراک یقینی بنانے کے لیےمشترکہ کوششیں درکار ہیں۔بھوک کی کوئی قومیت نہیں ہوتی۔پاکستان نے افغانستان اوریوکرین کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی۔
ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی راہ اپنانی ہوگی۔افغان مسئلے کے حل کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ وائرس اور وبا کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔تنازعات دنیا کوتقسیم کردیتے ہیں جبکہ اس وقت متحد ہونے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ نئی نسل دنیا کو متحد کرنے کے لیے قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا میں دنیا کو متحد ہونا چاہیے تھا۔ اس وبا کے مکمل خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ کورونا ویکسین کا حصول سب کا حق سمجھا جانا چا ہیے۔

انصاف فوڈ کارڈ: خیبرپختونخوا میں 10 لاکھ گھرانوں کو مفت راشن

پشاور: (ویب ڈیسک) کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کی فراہمی کے لئے فوڈ کارڈ اسکیم کا اجراء کر دیا گیا۔
25 ہزار سے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانوں کو اشیائے خورنوش کی خریداری کیلئے نقد رقم دی جائیگی، انصاف فوڈ کارڈ اسکیم کے ذریعے مستحق خاندانوں کو ماہانہ 2100 روپے دئیے جائیں گے، اسکیم سے 50 لاکھ افراد اور 10 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے،اس پراجیکٹ پر سالانہ26 ارب لاگت آئیگی۔
اسکیم پر عملدرآمد کیلئے محکمہ خوراک اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ فوڈ کارڈ اسکیم پی ٹی آئی حکومت کا ایک اور تاریخی اور غریب پرور منصوبہ ہے، صوبائی حکومت نے مستحق لوگوں کو سپورٹ فراہم کرنے کا ایک اور وعدہ پورا کیا۔
ابتدائی طور پر کم آمدنی والے 10 لاکھ گھرانوں کو مدد فراہم کی جائے گی، اگلے مرحلے میں مزید خاندانوں کو اسکیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ یکم جولائی سے اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔

کیریئر منفرد بنانے کیلئے کنزا ہاشمی کا جاندار کردار کرنے کا فیصلہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ٹی وی اداکارہ کنزا ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے ٹی وی کیریئر کو منفرد بنانے کیلئے جاندار کردار پرمبنی ڈرامے کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
کم مگر عمدہ پرفارمنس والے سکرپٹ سائن کررہی ہوں۔ ان کاکہناتھا کہ بامقصد اور اصلاحی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت بن چکے ہیں، ڈراموں کی کہانی پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے
ریٹنگ کے چکر میں ناظرین کو یکسانیت پر مبنی ڈرامے دکھانے سے بہتر ہے کہ کچھ نیا دکھائیں تاکہ ناظرین غیر ملکی ڈراموں کے بجائے اپنے ڈرامے دیکھنے کو ترجیح دے ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ڈرامے میں مختلف قسم کے کردار میں نظر آئوں اس سے فنکار یکسانیت کا شکار نہیں ہوتا اور دوسری طرف سکو اپنے کردار سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔

عدنان صدیقی کی سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید

کراچی:(ویب ڈیسک) سینئر اداکار و پروڈیوسر عدنان صدیقی نے سیاست میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔
لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے عدنان صدیقی کی ملاقات کے بعد ایک نجی خبر رساں ادارے کی جانب سے یہ خبر جاری کی گئی تھی کہ اداکار نے مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔
تاہم اب عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ان تمام خبروں کی تردید کردی ہے ۔عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں اُس خبر رساں ادارے کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔
اداکار نے لکھا کہ ‘ایسی جعلی اور بے بنیاد خبروں کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔

ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل، انٹر بینک میں 200 روپے 20 پیسے پر فروخت

کراچی :(ویب ڈیسک) ڈالر کی ڈبل سنچری مکمل، انٹربینک میں ڈالرمزید ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہوکر 200 روپے 20 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔ موجودہ حکومت میں ڈالر 17 روپے 7 پیسے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے ڈالر کی بڑھتی قدر کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس آج ہو گا ،وزیر اعظم کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کو ملکی برآمدات اور درآمدت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
اجلاس میں روپے کی قدر مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کی سیریز کی دعوت قبول کرلی

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی کی جانب سے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ پاکستان نے سہ فریقی سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بہتر تیاری کا موقع مل سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چند دنوں میں حتمی فیصلے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بارڈ کو آگاہ کرے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کو کیوی حکام کی جانب سے سہ فریقی ٹی 20 سیریز کی باقاعدہ پیشکش موصول ہوئی تھی، کیوی بورڈ کی جانب سے سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے علاوہ بنگلا دیش اور پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سہ فریقی سیریز رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں کھیلنے کے امکانات ہیں۔

یورپ میں خطرناک بیماری پھوٹ پڑی

یورپ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد ’مونکی پاکس‘ نامی خطرناک بیماری پھیلنا شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مونکی پاکس کے کیسز اسپین اور پرتگال میں سامنے آئے ہیں جب کہ برطانیہ میں بھی بیماری سے متعلق الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسپین میں آٹھ افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ پرتگال میں پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور کم از کم 15 مزید کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس بیماری میں مبتلا ہونے والے سارے افراد نوجوان مرد ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہیں یہ بیماری کیسی لگی ہے۔

اب تک مونکی پاکس کے کیسز مغربی اور وسطی افریقہ سے واپس آنے والے مسافروں اور ان کے رشتہ داروں تک محدود تھے جہاں یہ وائرس عام ہے۔ لیکن ماہرین کو اب خدشہ ہے کہ یہ بیماری یورپ میں بھی پھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ مونکی پاکس بہت کم پائی جانے والی لیکن اپنے اثرات کے اعتبار سے خطرناک بیماری ہے جو وسطی اور مغربی افریقہ کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔

یہ بیماری نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن کا باعث بنتی ہے۔ اس کے بعد مریض چکن پاکس جیسی خارش کا شکار ہو جاتا ہے۔

یہ بیماری عام طور پر سانس کے ذریعے پھیلتی ہے لیکن اس خاص کیس میں محکمہ صحت کے حکام کا خیال ہے کہ مریض کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افراد کو زیادہ خطرہ نہیں ہوتا۔

امریکی خواتین فٹبالرز کو مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

امریکی خواتین فٹبالرز کو  بلآخر مردوں کے برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ساکر فیڈریشن نے بدھ کو اعلان کیا کہ اس نے  مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم کو یکساں معاوضہ  دینے کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے، جس سے تنخواہوں کے متنازعہ فرق کو ختم کیا گیا ہے ۔

تنظیم نے اعلان کیا کہ نئے معاوضے کا معاہدہ 2028 تک چلیں گا جس کے مطابق  فیفا ورلڈ کپ کی  انعامی رقم  بھی دونوں ٹیموں کو یکساں  دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق فروری میں امریکی ساکر کی گورننگ باڈی اور خواتین کی ٹیم نے تنخواہ کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے معاہدے کا اعلان کیا تھا  تاہم  اب فیڈریشن نے دونوں ٹیموں کو اگلے یونین کنٹریکٹ میں یکساں طور پر  معاوضہ دینے اور اس سلسلے میں خواتین کی ٹیم کو 22 ملین  ڈالرز  (back pay)  کے طور پر ادا کرنے  پر اتفاق کیا ہے۔

  امریکی خواتین فٹبال  ٹیم پلیئرز ایسوسی ایشن کی صدر بیکی سوربرون کا کہنا ہے کہ ‘ہم امید کرتے ہیں کہ اس معاہدے سے نہ صرف مساوی تنخواہ کی فراہمی  بلکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تربیت اور کھیل کے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی’۔

واضح رہے کہ 2020 میں امریکی عدالت نے خواتین فٹبال ٹیم کو مرد فٹبالرز کے برابر معاوضہ دینے کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی۔