Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    By Khabrain Newsفروری 7, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر فردِجرم عائد ہوگی یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ آج کچھ دیر بعد ہوگا۔
    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز عدالت میں ‎توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کر رہے ہیں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
    عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
    قبل ازیں سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا فوجداری کارروائی کا کیس لڑنے کے لیے 4 وکلاء کی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
    عمران خان کی جانب سے وکلاء علی ظفر، علی بخاری، خواجہ حارث، گوہر علی خان کیس لڑیں گے جن کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔
    ‎الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور ‎عمران خان کے وکیل علی بخاری اور گوہر علی خان کمرہ عدالت پہنچ گئے، سابق وزیراعظم کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
    جج نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیے؟، وکیل گوہر علی خان نے جواب دیا کہ جی عمران خان کے ضمانتی مچلکے گزشتہ روز جمع کرا دیئے گئے۔
    جج نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر ہوتی رہی تو فردِ جرم کیسے عائد ہوگی؟۔
    وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ کے سکرین شارٹس لگا کر کاپیاں نہیں دی جاتیں۔
    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے سامنے پی ٹی آئی کے وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں، جج نے ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اور پی ٹی آئی کو فراہم کریں۔
    الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اور ثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں دے دیں گے مگر عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ کنٹینرز پر عمران خان کو ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے۔
    عمران خان کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے لگے کہ منشیوں والا کام کیا جا رہا ہے، قانون کی بات کی جائے، یہ نہ ہو کہ ہمیں بھی بولنا پڑے۔
    عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں عمران خان کی پیشی ہے، اس کے بعد کی تاریخ دے دیں۔
    جج نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے 15 فروری کو جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں آنا ہے؟ مجھے ایک تاریخ بتا دیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟۔
    عمران خان کے وکیل علی بخاری نے جواب دیا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلاء کو تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
    عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔
    واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے فردِ جرم عائد کرنے کے لیے عمران خان کو آج طلب کر رکھا ہے۔
    گزشتہ سماعت پر عمران خان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی تھی، عدالت کی ہدایت پر گزشتہ روز عمران خان کے وکیل علی بخاری نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے تھے۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.