تازہ تر ین

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے: امریکا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکا کا اہم شراکت دار رہے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے کیونکہ اس حوالے سے پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے امریکا پاکستان کو ہرطرح کی مدد فراہم کرے گا، ہم کسی بھی دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ پشاور حملے کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین، ایسے افراد ہلاک ہوئے جنہوں نے اپنے ہم وطن پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیاں وقف کر رکھی تھیں، دہشت گردی ایک لعنت ہے جو پاکستان، بھارت اور افغانستان کو متاثر کر رہی ہے اور یہی چیز ہے جس پر ہم خطے میں توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جب پاکستان کی بات آتی ہے تو وہ امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم نے حال ہی میں ان سکیورٹی خطرات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اپنے عزم بارے بات کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain