سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) ڈکیتی کےد وران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
افسوسناک واقع تھانہ ستراہ کے علاقہ ستوکی میں پیش آیا جہاں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 24سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت سونو مسیح کے نام سے ہوئی۔
اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے نعش کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔