تازہ تر ین

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا عمران خان کو مشورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک ماہ جیل میں رہ کر دیکھ لیں پھر فیصلہ کریں جیل بھرنی ہے یا خالی کرنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جتنے پروپیگنڈے کیےکسی ایک کا ثبوت نہیں دیا، عمران خان نے امریکی خط کے معاملے پر بھی جھوٹ بولا، اب عمران خان اپنے قتل کی سازش کا الزام لگا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو اسی جیل میں رکھیں جس میں انہیں رکھا گیا تھا، جن کو ضرورت ہے ان کو جیل میں رکھیں گے تاکہ ان کو پتا چلے کہ جیل ہوتی کیا ہے، جن کو ہمیں جیل میں رکھنا ہے ان کورکھیں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید کے خلاف جعلی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جو شیخ رشید نےکہا اس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید حوصلہ پیدا کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain