تازہ تر ین

عمران خان کی نااہلی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ آج سماعت کریگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ آج سماعت کرے گا۔
لارجر بنچ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہے، لارجر بنچ بنانے کا فیصلہ سنگل بنچ پر اعتراض کے بعد چیف جسٹس نے کیا تھا۔
شہری محمد ساجد کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 کے عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
عمران خان نے سنگل رکنی بنچ کے روبرو اپنے تحریری بیان میں موقف اپنایا تھا کہ یہ درخواست میانوالی کی نشست کے تناظر میں دائر کی گئی، الیکشن کمیشن میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کرچکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اب رکن اسمبلی نہیں رہے، اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔
شہری ساجد نے کیس میں نئی دستاویزات لگانے کی درخواست دے دی، نئی دستاویزات سابق وزیراعظم عمران خان کے 7 نشستوں پر ضمنی انتخابات جیتنے سے متعلق ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain