تازہ تر ین

نوشہرہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

نوشہرہ : (ویب ڈیسک) نوشہرہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ، حملے میں آپریشن ٹیم کے جوان محفوظ رہے جبکہ سرکاری گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ٹیم دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے پہنچی تو دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ اور فائرنگ کی گئی ، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت محمد ذیشان اور سلمان کے نام سے ہوئی جبکہ دو سے تین دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، دہشت گرد مردان اور چارسدہ میں متعدد سنگین دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
ہلاک دہشت گرد پولیس پرحملوں اور سینئر میڈیکل ٹیکنیشن کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain