تازہ تر ین

امریکہ کا شام میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے منگل کو شام میں ایک ایرانی ساختہ ڈرون مار گرایا، جو کہ مبینہ طور پر ایک فوجی بیس کی جاسوسی کر رہا تھا۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شمال مشرقی شام میں مشن سپورٹ سائٹ کونوکو کی جاسوسی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ایرانی ساختہ ڈرون کو مار گرایا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی دفاعی حکام نے منگل کو دعویٰ کیا کہ ایران یوکرین میں روس کی جنگ کے لیے ڈرون فراہم کر رہا ہے۔
تہران کی شمولیت کو ظاہر کرنے کے لیے امریکہ نے مبینہ طور پر ایرانی بغیر پائلٹ کے طیاروں کی تصاویر اور ان کے بارے میں تجزیہ جاری کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain