کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی پولیس آفس حملے کے بعد حکومت سندھ کا اہم فیصلہ ، کراچی میں ایمبولینس سروس کیلیےایس او پیز بنائی جائے گی ۔
فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا جس میں سیکرٹری صحت ، پولیس،ریسکیو 1122 اورنجی ایمبولینس سروس کےنمائندے شریک ہوئے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایمبولینس سروس کیلیےایس او پیز بنائی جائے گی ، ایس او پی کاڈرافٹ بنانےکیلئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ، کمیٹی میں ریسکیو 1122 اور نجی ایمبیولینس سروس کے نمائندے شامل ہیں ۔
چیف سیکرٹری سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس واقعےکا پہلا زخمی ایک ایمبولینس سروس کارضاکار تھا، تمام ایمبولینس سروس منظور شدہ ایس او پی کےتحت آپریٹ کرینگی، قدرتی آفت، دہشتگردی واقعے کے دوران ایمبولینس سروس ایس اوپیز یقینی بنانےکےپابند ہونگے۔
کراچی پولیس آفس حملہ : ایمبولینس سروس کیلئے ایس او پیز بنانےکا فیصلہ
