تازہ تر ین

یا اللہ یہ میرا پہلا رمضان، میری مدد فرما : راکھی ساونت

لاہور:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد پہلے رمضان کیلئے اللہ سے دعا کی ہے۔
کچھ روز قبل راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ عمرہ کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے۔
رواں برس کے آغاز میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
اب رمضان کے آغاز پر راکھی نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں لکھا یااللہ یہ میرے پہلے رمضان ہیں میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں، میں اکیلی رہوں گی، تو میری مدد فرما۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain