Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک کی تباہی تو جوڈیشری نے کی، یہ چاہتے ہیں پاکستان ڈی ریل ہو جائے، رانا تنویر حسین

    By Khabrain Newsمارچ 28, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی تو جوڈیشری نے کی، یہ تو چاہتے ہیں کہ پاکستان ڈی ریل ہو جائے۔
    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا نازک ترین موڑ ہے، عدالت میں سسلین مافیا کے الفاظ استعمال کیے گئے، یہ کرپشن کی باتیں کرتے ہیں نچلی عدالتوں میں جا کر کرپشن دیکھیں۔
    رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے کرداروں کا تعین کرنا ہو گا، پاناما کیس میں اقامہ نکال کر ملک کو نقصان پہنچایا گیا، اب دوبارہ چیف جسٹس نے سوموٹو لے لیا ہے، ووٹ آج نہیں تو 3 ماہ بعد پڑ جائیں گے، ساری دنیا کو پتا ہے ملکی حالات ایسے نہیں کہ الیکشن میں جائیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ریمارکس دیکھ رہے ہیں کہہ رہے ہیں تنخواہوں سے کٹوتی کر لیں، الیکشن ایسے نہیں ہوتے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیتے ہیں، پیسے نہیں، سکیورٹی نہیں پھر الیکشن کیسے ہوں گے؟
    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ سارے سٹیک ہولڈرز بیٹھ کر رولز آف دی گیم کو سیٹ کریں، بھارت میں ججز کی تعیناتی ایسے نہیں ہوتی، یہاں جج کا بیٹا جج بن جاتا ہے، ڈکٹیٹر مشرف کو کس نے کہا تھا تین سال رہیں اور جو مرضی ترامیم کر لیں، کیا سیاہ کارنامے معزز ایوان کے ہیں؟ ایوان نے ہمیشہ ریفارمز کی بات کی ہے۔
    رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایوان سپریم ہے، قانون سازی کا اختیار پارلیمان کا اختیار ہے، آج پارلیمنٹ کو کھڑا ہونا چاہیے، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اور 2018 کی ٹکٹیں تو جی ایچ کیو میں بانٹی گئی تھیں، یہ توایک تاریخ ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے منہ سے آئین اور قانون کی بات اچھی نہیں لگتی، کہتا ہے مقتدر ادارہ ساتھ چھوڑ دے تو حکومت ختم ہو جائے گی، یہی بات ہم بھی کرتے تھے، ان خار دار راستوں سے ہم کئی دفعہ گزرے ہیں۔
    وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کو کبھی اسحاق خان اور کبھی مشرف نے نکالا، 3 مارشل لا ادوار کو دیکھ چکا ہوں، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کندن ہے، ہم سب جیلیں کاٹ چکے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ فیروز والا میں عمران کے والد نے رشوت کے عوض زمین لی، 2002 میں وہ زمین جنرل پاور آف اٹارنی کے ناطے عمران کے نام کرا دی، عمران نے اس زمین کو 2002 میں ڈکلیئر نہیں کیا، عمران کے والد نے نوسربازی کی تھی۔
    رانا تنویرحسین نے کہا کہ بابا رحمتے بڑا فراڈیا ہے، اب کہتا ہے پارٹلی عمران کو صادق امین کہا تھا، صادق اور امین نے گھڑیاں بیچیں، کبھی کہتا ہے گولی لگی ہے، یہ کونسی گولی تھی جو اوپر سے ہوتی ہوئی پاؤں میں چلی گئی، یہ سرٹیفائیڈ نوسرباز ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ عدلیہ چھوڑ دے نظریہ ضرورت اور پنچایتی فیصلے، پارلیمنٹ نے سوموٹو کا اختیار دیا اور ہم پر ہی چڑھائی کر دیتے ہیں، عمران خان اب عمر بھر کسی صورت وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
    رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم کہتے ہیں فلاں ادارے نے ملک کا بیڑا غرق کیا، اگر صحیح تاریخ لکھی جائے تو عدلیہ کا پہلا نمبر ہو گا، معزز عدلیہ کو یاد کرانا چاہتے ہیں اپنی تاریخ یاد کریں، آپ نے پنڈ کی پنچایت کا کردار ادا کیا، آپ نے نظریہ ضرورت نکالا، جتنے جج صاحبان ہیں ان کو بخوبی جانتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کے دور میں جو ہوا آپ کے سامنے ہے، خود پٹیشن ڈلواتے رہے، پانامہ کیس میں سسلین مافیا کی بات کی، انہوں نے ہمارے سارے سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان کس قانون کی بات کرتا ہے، نواز شریف نے پانچ منٹ کے اندر وزیر اعظم ہاؤس چھوڑا، آئین کو ری رائٹ کیا گیا، آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کا کام ہے.
    وفاقی وزیر کا قومی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم صرف اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی نظام خراب کرنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ عدلیہ نے مولوی تمیز الدین سے لیکر سیاسی نظام کو برباد کیا ہے، آج عدلیہ کو اپنی تاریخ پڑھنی چاہئے۔
    انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نظریہ ضرورت ہمیشہ سنبھال کر رکھا ہوا ہے، پچھلے دنوں اپنی پسند کے جج کو لگانے کے لئے ججوں کی تقرری تاخیر کا شکار کی جاتی رہی، عدلیہ نے انتظامیہ کو الگ کر کے نظام برباد کر دیا ہے۔
    رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کیا سی سی پی او، ڈی پی او، ڈی سی آپ نے لگوانے ہیں؟ یہ تو پٹواری تک اپنی مرضی سے لگواتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو سہارا کون دیتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی شہادت پر سوموٹو کیوں نہیں لیا گیا۔
    انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جیت کے لئے ٹکٹس بھی جی ایچ کیو میں بانٹے گئے، جی ایچ کیو میں حلقہ بندیاں کی گئیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن روز جی ایچ کیو جاتے تھے، شکر ہے جنہوں نے اسے لایا تھا انہیں سمجھ آ گئی اور اسے نکال باہر کیا، عمران کو پتہ ہونا چاہئے کہ "ساڈی بلی سانوں میاؤں” کبھی نہیں ہوتی۔
    رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان اب تم کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے، انہوں نے کہا کہ عمران کو چھوڑ دو جیتنے والی پارٹی میں آجاؤ کیونکہ ہم ہی جیتیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں

      سندھ طاس معاہدہ، بھارتی جواز نامنظور

      پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.