Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جلاؤ گھیراؤ: عمران خان کا چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی پینل بنانے کا مطالبہ

    By Khabrain Newsمئی 13, 2023
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب میں سپریم کورٹ پہنچا تو مجھے عدالت میں مظاہروں کے بارے میں بتایا گیا، جلاؤ گھیراؤ ہوا، چاہتا ہوں مکمل تحقیقات ہوں، چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نیچے کوئی پینل بنایا جائے، مجھے ان کی تحقیقات پر یقین نہیں، تحقیقات ہونی چاہیے اور پتا چلے کون انتشار چاہتا تھا، انہوں نے موقع سے فائدہ اٹھاکر ساڑھے 3 ہزار کارکن گرفتار کر لیے۔
    لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری تحریک کا مقصد ہی ملک میں انصاف لانا ہے، اس وقت پوری قوم کو عدلیہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، میرے خلاف بوگس کیسز بنائے گئے، اللہ کا شکر ہےعدلیہ نے مجھے انصاف دیا ہے، فخر سے کہتا ہوں 27 سال سے پرامن جدوجہد کر رہا ہوں، 25 مئی کو ہینڈلرز کے کہنے پر ظلم کیا گیا، پولیس نے کہا جی اوپر سے حکم ہے۔
    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 26 مئی کو دھرنا ختم کر دیا تھا کیونکہ مجھے پتا تھا انتشار ہو گا، میرے اوپر قاتلانہ حملے میں ملوث سارے فنکاروں کا مجھے پہلے سے پتا تھا، جب مجھے گولیاں لگیں تب تو جلاؤ، گھیراؤ نہیں ہوا تھا، جلاؤ گھیراؤ میرا فلسفہ نہیں ہے، 8 مارچ کو الیکشن ریلی نکالنے کا اعلان کیا تو پلان کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، ایک چیز کلیئر کر دوں میں تو الیکشن چاہتا ہوں انتشار نہیں۔
    عمران خان نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ الیکشن نہیں چاہتے وہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں، میرے گھر پر غیر قانونی طریقے سے 24 گھنٹے حملہ کیا گیا، جب میرے گھر پر حملہ کیا گیا تو کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا، گھر پر جب حملہ کیا گیا تو میری بیگم تنہا تھی، ان کو کوئی شرم اور غیرت نہیں آئی، جوڈیشل کمپلیکس کے اندر مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، میں تو نظر بند تھا باہر کیا ہو رہا ہے مجھے نہیں پتا تھا۔
    انہوں نے کہا ہے کہ حقائق معلوم کر رہا تھا یہ تحریک انصاف کے لوگ نہیں، ہمارے جلسوں میں فیملیز آتی ہیں، پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کبھی انتشار میں نہیں پڑنا، آہستہ آہستہ چیزیں سامنے آ رہی ہیں، یہ اتنے بدنیت لوگ ہیں، مجھے خبر مل گئی تھی انہوں نے مجھے عدالت سے پکڑنا ہے، رینجرز فوج کا حصہ ہے جو کچھ رینجرز نے میری گرفتاری کیلئے کیا دنیا نے دیکھا، میں نے تو کہا تھا اگر گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ دکھائیں۔
    سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ رینجرز کا کیا کام شیشے توڑ کر مجھے گرفتار کرے، جس طرح مجھے گرفتار کیا دنیا کے سامنے ذلیل کیا گیا، وزیر اعظم بنا تو فیصلہ کیا تھا سیرت نبویؐ کو پروموٹ کروں گا، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد ہے کہ نئی لیڈر شپ پیدا ہو جو سیرت نبویؐ پڑھے، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد ہے کہ صادق اور امین لیڈر شپ سامنے آئے، ملک ریاض اور این سی اے کے درمیان معاملہ خفیہ تھا۔
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں بتایا گیا فارن لیٹی گیشن میں 100 ارب ضائع کر چکے ہیں، لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا یہ پیسہ پاکستان تو آ رہا ہے، کہتے ہیں القادر یونیورسٹی سے میں نے فائدہ اٹھایا، وہ تو ٹرسٹ ہے، بتایا جائے کدھر سے فائدہ اٹھایا؟، سارا ڈرامہ اس لیے کیا گیا اور مجھے ایسے گرفتار کیا جیسے کوئی دہشت گرد ہوں، کنٹرولڈ میڈیا پر سارا القادر یونیورسٹی کے حوالے سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
    عمران خان نے کہا کہ ٹرسٹی کو کوئی تنخواہ نہیں ملتی، چیئرمین نیب نے ٹرسٹی ہونے کے ناطے بشریٰ بیگم کا اریسٹ وارنٹ نکال دیا، چیئرمین نیب کے پیچھے ہینڈلرز ہیں، پشاور میں دو سابق وزیر کہتے ہیں جن لوگوں نے انتشار پھیلایا انہوں نے ایسے لوگ پارٹی میں نہیں دیکھے تھے، شوکت یوسفزئی نے جب کارکنوں کو روکا تو اس کے کپڑے پھاڑ دیئے، لبرٹی میں بھی کارکنوں نے عجیب لوگ دیکھے جو اشتعال دلا رہے تھے۔
    انہوں نے کہا کہ ٹرک سے اترتے ہوئے نامعلوم افراد کو سب نے دیکھا، جوڈیشل کمپلیکس میں اسی طرح نامعلوم افراد سادہ کپڑوں میں تھے، گولی چلی کون ذمہ دار ہے، انویسٹی گیشن ہونی چاہیے، تحریک انصاف آئین و قانون پر یقین رکھتی ہے، پولیس افسران سے کہتا ہوں اپنے اندر خوف خدا پیدا کریں، رزق، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب ہینڈلرز ناجائز کام کیلئے فون کریں تو آپ نہ کریں، وہ کوئی خدا نہیں ہیں۔
    سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہینڈلرز ججز پر بھی پریشر ڈالتے ہیں، جوڈیشری سے کہتا ہوں اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر ایسے لوگوں کو پوچھیں مجھے کیوں فون کرتے ہو، صحافی بھی ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں، کس قانون اور آئین کے تحت یہ فون کرتے ہیں، کسی آزاد معاشرے میں یہ نہیں ہوتا کہ ٹی وی چینلز کو کہا جائے عمران خان کو نہ دکھاؤ، جو بھی فون کرے اسے کہو ضمیر کے مطابق چلیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.