Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ابھی بھی وقت ہے بیٹھ کر بات کریں اور مسئلے کا حل نکالیں، عمران خان

    By Khabrain Newsمئی 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے بیٹھ کر بات کریں اور مسئلے کا حل نکالیں جو صرف الیکشن کی صورت میں ہی نکلے گا۔ قوم سے اپنے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اور پی ٹی آئی کے کسی رہنما نے کبھی پُرتشدد واقعات کی ہدایت نہیں کی، میرے گھر پر میری غیر موجودگی میں چھاپہ مارا گیا، جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کی سازش کی گئی، ظلے حیدر کو مارا گیا کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حکم نہیں دیا بلکہ ہمیشہ پُرامن رہنے کی بات کی۔ عمران خان نے کہا کہ نہ کوئی تحقیقات، نہ انکوائری اور پی ٹی آئی کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کر کے ہمیں دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عورتوں سے بدتمیزی اور گھروں میں داخل ہوکر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ان ساری حرکتوں کی وجہ سے نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، چوروں کی خاطر یہ سب کرنے سے میں اپنا ملک تباہ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ میں نے یا قیادت نے ستائیس سال میں کبھی پُرتشدد واقعات کی بات کی اور نہ ہی کبھی تقریر میں کبھی کسی کو قائل کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تو لوگوں کا ردعمل آیا، میری گرفتاری کے بعد لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس 9 مئی کے واقعات میں کسی کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں جنہیں ہم لے کر ہائیکورٹ جارہے ہیں اور تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کریں گے۔ عمران خان نے سوال کیا کہ اسلام آباد میں عدالتی پیشی کے موقع پر جب کارکنان تھوڑی آگے بڑھتے تھے تو پولیس ان پر شیلنگ کرتی تھی مگر لبرٹی سے کور کمانڈر لاہور آفس کارکنان پہنچے مگر کسی نے نہیں روکا، اس معاملے پر آئی جی پنجاب کو طلب کر کے جواب مانگنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سب نامعلوم افراد تھے جو ہمارے کارکنان کی صفوں میں شامل ہوئے، ان کی کوشش ہے کہ فوج کو پی ٹی آئی سے لڑوایا جائے اور پھر لندن منصوبے کے تحت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کروائی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں خوف اور ہراسانی پھیلانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عوام خاموش ہوجائیں، قوم آنکھیں کھولے اور سارے واقعات کا بغور مشاہدہ کرے، مجھے خوف ہے کہ اس کا بہت بڑا ردعمل آنے والا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ میانوالی ایئربیس کو جب جلانے کی کوشش کی گئی تو ہمارے کارکنان نے انہیں روکنے کی کوشش کی، پشاور ریڈیو پاکستان کی طرف تو کوئی مظاہرہ نہیں تھا نہ ہی وہاں کوئی تھا۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ نو مئی کو فائرنگ سے ہمارے پچیس لوگ شہید جبکہ 700 سے زائد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جو اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، خواتین سمیت ہمارے ساڑھے سات ہزار کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات پنجاب کے زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کے دعوے پر عمران خان نے کہا کہ ’ میری بھی جان کو خطرہ ہے، آپ سے گزارش ہے کہ مہربانی کر کے یہاں آئیں اور سرچ وارنٹ لے کر آئیں تاکہ ہم بھی دیکھیں دہشت گرد کون ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سارے گھر کی تلاشی دیں گے، ہمارے گھر میں داخل ہونے کا بہانہ نہیں بنائیں، پی ڈی ایم کو فائدہ کروانے کیلیے اب حالات کو مزید خراب نہیں کریں، ابھی بھی وقت ہے بات کر کے مسئلہ حل کریں اور مسئلے کا حل صرف الیکشن ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں

      مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.