تازہ تر ین

ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کر دیا

ریاض: (ویب ڈیسک) ایران نے خلیجی امور کے ماہر سفارت کار علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کر دیا۔
ایران کی جانب سے سعودی مملکت کیلئے سفیر کی تقرری کا اعلان اپریل میں چین کی ثالثی میں تہران اور ریاض کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، معاہدے نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی برسوں کی دشمنی کو ختم کر دیا ہے۔
سعودی عرب میں بطور سفیر مقرر ہونے والے علی رضا عنایتی ایرانی وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرچکے ہیں، علی رضا ایران کے وزارت خارجہ میں عرب خلیج امور کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain