تازہ تر ین

9 مئی کے واقعات: حماد اظہر نے حکومتی الزامات کی تردید کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک)حکومت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر جیو فینسنگ کے ذریعے پی ٹی آئی قیادت کے ملوث ہونے اور سنگین روابط کا الزام عائد کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے حکومت کے لگائے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ‏جھوٹ کا پلندہ ہے، ثابت کریں کہ 9 مئی یا اس سے پہلے کسی ایک شخص کو بھی میں نے کال کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے صرف ٹوئٹر کے ذریعے لبرٹی چوک پر احتجاج کی کال دی تھی، جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اس وقت میں گکھڑ شہر میں تھا، عمران خان نے گرفتاری سے متعلق 8 مئی کو مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain