تازہ تر ین

حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق کیلئے مبینہ لیکس آڈیوز فراہم کردیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو تحقیق کیلئے مبینہ آڈیوز فراہم کر دیں۔
ذرائع کے مطابق آڈیو لیکس کمیشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، وفاقی حکومت کی طرف سے دی گئی آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 8 آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آڈیوز میں موجود افراد کے نام، عہدے اور دستیاب رابطہ نمبرز بھی دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی 3 رکنی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے آڈیو لیکس کی صداقت اور عدلیہ کی آزادی پر پڑنے والے اثرات کی تحقیقات کی جا سکیں گی، کمیشن 30 روز میں مبینہ آڈیوز پر تحقیقات مکمل کرے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور مسرت جمشید چیمہ کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آڈیو بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain