Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • اگست 2026 انسانی تاریخ کا گرم ترین مہینہ قرار عالمی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے

    By Khabrain Newsمئی 25, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جا رہا ہے۔
    یوم تکریمِ شہدائے پاکستان کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی سے ہوا اور اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
    اس موقع پر پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
    علما کرام نے کہا کہ آزاد فضاؤں میں سانس لینا ہمارے ملک کے شہدا کے مرہون منت ہے جو ہم پر ان کا قرض ہے، آج اتحاد و یگانگت کے ساتھ فاصلوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
    یوم تکریم شہدا کے موقع پہ کیپٹن سلیمان شہید کی قبر پر ورثا اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
    پاک فوج کے دستے نے کیپٹن سلیمان شہید کی قبر پر گارڈ آف آنر پیش کیا اور چادر چڑھائی۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی تکریم میں کبھی کمی نہیں آنے دیں گے۔
    آج یوم تکریم شہداء پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں چیف آف آرمی سٹاف مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف بھی یادگار شہداء پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔
    پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈکوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر اور پولیس شہداء کی یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی، ملک بھر میں شہداء کے لیے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔
    صوبائی دارالخلافوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پر تقریبات کا انعقاد ہوگا جبکہ اسلام آباد کانسٹیٹیوشن ایوینیو سمیت صوبائی دارالخلافوں میں شہداء یکجہتی واک اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔
    اس کے علاوہ ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مساجد میں قرآن خوانی اور دعائیں کی جائیں گی جبکہ سکولوں، کالجز میں بھی خصوصی تقریبات کا انتظام کیا جائے گا۔
    آئی ايس پی آرکا کہنا ہے کہ شہدا کی لازوال قربانياں وطن عزيزکی آنے والی نسلوں کيلئے مشعل راہ ہے،آج پوری قوم کيلئے ہرشہيد کوياد کرنے اور خراج عقيدت پيش کرنے کا دن ہے، شہدا پاکستان ہمارے ہيرو اور ملک کاعظيم اثاثہ ہيں۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق قوم شہدا اور ان کے قابل فخر خاندانوں کی مقروض رہے گی، شہدا ہمارا فخرتھے، ہيں اورہميشہ رہيں گے، کسی کو شہدا کی لازوال قربانيوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہيں دی جا سکتی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      تازہ ترین

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.