تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ کا سابق خاتون اول کو 13 جون تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 13 جون تک سابق خاتون اول اور اہلیہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، بعدازاں عدالت نے پولیس کو سابق خاتون اول کو 13 جون تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain