تازہ تر ین

بالی وڈ میں پہلی محبت رنبیر کپور نہیں تھے، عالیہ بھٹ کا بڑا انکشاف

ممبئی: (خبریں ڈیجیٹل) بالی وڈ سپر سٹار عالیہ بھٹ نے تازہ انکشاف میں انڈسٹری کے اندر اپنی پہلی محبت کا نام بتادیا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے پہلے شوبز کرش کا نام بتایا اور وہ رنبیر کپور نہیں ہیں بلکہ وہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان تھے۔

شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ نے گوری شنڈے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں ساتھ کام کیا جس میں دونوں کی پرفارمنس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

کنگ خان نے رنبیر کپور اور عالیہ کی نئی فلم ’براہمسترا‘ کیلئے ایک خصوصی شوٹ بھی کروایا تھا جس سے دونوں فنکاروں کے درمیان گہرے تعلق کا اندازا ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ کی تازہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ تھی جس میں انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ کام کیا جبکہ ’ہارٹ آف اسٹونز‘ کے ذریعے ان کا ہالی وڈ ڈیبیو بھی ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain