تازہ تر ین

ایشین گیمز اسکواش: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں پاکستان نے بھارت کو  دو- ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے ناصر اقبال اور نور زمان نے اپنے میچز جیتے۔

چین میں جاری ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز رہا،  پہلے معرکے کیلئے پاکستان کے نور زمان اور بھارت کے ابھے سنگھ آمنے سامنے آئے۔ 51 منٹ تک جاری رہنے والا یہ مقابلہ نور زمان نے تین ۔ ایک سے جیتا، ان کی کامیابی کا اسکور 8-11، 12-10، 8-11 اور 8-11 رہا ۔

دوسرے معرکے میں عاصم خان اور ساروو گھوشال آمنے سامنے تھے، اس میچ میں بھارتی پلیئر نے پاکستان کے عاصم کے خلاف تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی ۔

عاصم کے خلاف ساروو کی فتح کے ساتھ مقابلہ ایک ۔ ایک برابر ہوا، جس کے بعد فیصلہ کن معرکے میں ناصر اقبال نے مہیش منگونکر کو شکست دی۔

ناصر اور مہیش کے درمیان میچ 58 منٹ تک جاری رہا جس میں پاکستانی پلیئر نے تین ۔ ایک سے کامیابی حاصل کی ۔

فیصلہ کن معرے میں ناصر کی کامیابی کا اسکور 6-11، 11-13، 11-9 اور 8-11 رہا ۔

اس سے قبل پاکستان نے آج سنگاپور کو بھی تین ۔ صفر سے شکست دی تھی جبکہ گزشتہ روز پاکستان نے نیپال اور قطر کے خلاف مقابلے جیتے تھے ۔

آخری گروپ میچ میں پاکستان جمعرات کو کویت سے مقابلہ کرے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain