Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیونل میسی کے والد کا 68 برس کی عمر میں انتقال
    • پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر کالز نہیں اٹھا تے
    • ہنگو آپریشن میں پاک فوج کا کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجیاسکول نہیں کھلے گا: رانا سکندر حیات
    • نیویارک اور نیو جرسی میں ہیٹ ایڈوائزری جاری، شدید گرمی کی لہر برقرار
    • امریکی سینیٹ نے روس پر پابندیوں کا بل منظور کر لیا
    • فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
    • ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
    • سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
    • "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
    • بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
    • پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
    • اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
    • ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
    • سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
    • موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
    • آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
    • پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا،عوام پی ٹی آئی کیساتھ،پی ٹی آئی کا خاتمہ ،میرا جیل میں ہونا،نوازشریف کے کیسز میں بری ہونا سب لندن پلان،عمران خان

    By Khabrain Newsجنوری 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ  انہیں ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہوسکتا۔ 

    بانی پاکستان تحریک انصاف نے میڈیا سے غیررسمی بات چیت  کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارے کی 8 ویں آیت پڑھ لیں، قران میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ  کرسکو۔ انہوں نے کہا کہ بلے کے کیس کی سماعت کے لیے 5 رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے، عمران خان کا جیل میں ہونا، پی ٹی ائی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف  ہونا لندن پلان کا حصہ ہے، سب کچھ یہ بتانے کے لیے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ انہیں ڈونلڈ لو اور جنرل باجوہ کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے،  انہوں نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے۔

    عمران خان نے پیپلزپارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا، ابھی بھی دو امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں جن میں سے ایک امپائر نے نو بال دے دی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی  نے کہا کہ  توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے 6 لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی اور مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، ان کے سارے کیسز بند ہیں، ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واحد آدمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا، ان کو عوام کے غصے کا اندازہ نہیں ہے، سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی،انہیں لوگوں کا غصہ 8 فروری کو نظر آئے گا اور لوٹوں کی حالت بھی 8 فروری کو نظر آئے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ اج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی اس وجہ سے کرش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 850 ٹکٹ تھے مگر مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل میں نہیں آنے دیا گیا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے

    ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع

    فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.