Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم، وزارت داخلہ کی تحقیقات جاری

    By Khabrain Newsجنوری 24, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی منفی مہم کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے قائم جوائنٹ انکوائری ٹیم کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ وقار الدین سید کی سربراہی میں 6 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم تحقیقات میں مصروف ہے۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور پی ٹی اے سے گریڈ 20 کے ایک ایک جبکہ ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس اور ٹیم کی ثواب دید پر ایف آئی اے سے سینیئر آفیسر بھی شامل ہے۔

    جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ کے ججوں کی ساکھ خراب کرنے کے لیے مہم کے پس پردہ حقائق اور مہم چلانے والوں کا تعین کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی کا منڈیٹ حاصل ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ کے لیے ایسی مہم کی روک تھام کے لیے تجاویز بھی مرتب کرکے مفصل رپورٹ 15 دن میں وزارت داخلہ کو پیش کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق جوائنٹ انکوائری ٹیم کی اب تک کی تحقیقات کے دوران منفی مہم چلانے والے 500 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جا چکی ہے جبکہ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کو بھی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کر دی گئیں جو اکاؤنٹس کے فرانزک میں مصروف ہیں۔ فرانزک تجزیے کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کو نوٹسز جاری کرکے ذاتی حیثیت میں انکوائری کے لیے بھی طلب کیا جائے گا۔

    اکاؤنٹس سے منفی مہم سے متعلق بڑی تعداد میں پوسٹیں کی گئیں، 250 سے زائد ٹوئٹر اکاؤنٹس ایسے ہیں جن میں سیاستدان، وکلاء، صحافی اور دوسرے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل ہیں۔ فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے 250 سے زائد اکاؤنٹس بھی منفی مہم میں شامل پائے گے جبکہ مفتی مہم میں 11معروف ٹک ٹاکرز اور دو ماڈل بھی شامل ہیں۔

    منفی مہم چلانے والوں میں بیرون ممالک سے مواد اَپ لوڈ کرنے والے معروف یوٹیوبر بھی شامل ہیں، ججز و اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے والے 60 فیصد عناصر بیرون ممالک سے مواد پھیلانے میں ملوث پائے گے۔

    سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی فائنڈنگ مکمل ہونے پر پیکا ایکٹ کے تحت انکوائری کے لیے نوٹسز و ہیرنگ کے بعد ملوث عناصر کے خلاف باقائدہ مقدمات درج کرکے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ججز و اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی جاری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.