Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مچھ جیل پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار سمیت دو جاں بحق

    By Khabrain Newsجنوری 30, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بولان: بلوچستان کے علاقے مچھ میں جیل سمیت تین مقامات پر کالعدم تنظیم بی ایل اے نے حملہ کردیا، جوابی میں کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق بولان کے علاقے مچھ میں پہاڑوں سے کالعدم تنظیم کے شدت پسندوں نے 15 راکٹ فائر کیے جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ بولان کے کم از کم تین مقامات پر حملہ کیا گیا جس میں مچھ جیل، ریلوے اسٹیشن اور لیویز تھانہ شامل ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا تھا کہ دھماکوں اور فائرنگ سے شہری خوف کا شکار ہوگئے جبکہ علاقے کی بجلی بھی اچانک بند ہوگئی تھی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ مچھ جیل پر کیا گیا جس کا مقصد جیل سے ساتھیوں کو چھڑانا تھا تاہم دہشت گردوں کا کامیابی نہ مل سکی، مچھ بلوچستان میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو فورسز نے پسپا کر دیا، فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد اہل کاروں نے دہشت گردوں کے لیے گھات لگا رکھی تھی۔

    اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں بوکھلا کر پسپا ہوگئے اور پانچ دہشت گرد مارے گئے جس کی بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے۔ تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شہری اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔

    دہشت گردوں نے ایک حملہ ریلوے اسٹیشن پر بھی کیا جہاں راکٹ حملے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جان اچکزئی

    صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستانی آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے مچھ میں ایک دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لئے فوری اقدام کو سراہتے ہیں، ہمارے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہماری مسلح افواج کی جانب سے لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے جس جرأت کا مظاہرہ کیا گیا وہ قابل تعریف ہے۔

    13 زخمی ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل
    ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران نے کہا ہے کہ مچھ اور کولپور فائرنگ میں اب تک 13 زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔

    بلوچستان میں کئی ٹرینیں منسوخ

    امن و امان کی مخدوش صورتحال کے سب کئی ٹرینوں کو ملتوی کردیا گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو بھی منسوخ کیے جانے کا امکان ہے بولان میں امن وامان کی صورتحال کے میں خلل کے باعث ٹرین منسوخ کی گئی، سبی تا ہرنائی ٹرین کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

    مچھ جیل کے سپرنٹنڈنٹ جمیل ترین نے کہا ہے کہ حملے میں قیدی اور عملہ بالکل محفوظ رہے، جیل کے اطراف تاحال سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں۔

    اطلاعات ہیں کہ راکٹ جیل پر بھی گرا ہے جس میں جیل کے مرکزی دروازے اور دیوار کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    نگراں وزیراعلیٰ کا اظہار مذمت

    نگران وزیر اعلیٰ علی مردان ڈومکی نے بھی مچھ اور گردونواح میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کو بحالی امن کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے، تمام سیکیورٹی ادارے باہم رابطہ کاری سے عوام کے جانی تحفظ اور امن کی بحالی کے لئے مصروف عمل ہیں، سیکیورٹی فورسز مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کے لیے محتاط انداز میں کارروائیاں کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فورسز نے فوری اور متحاط ردعمل کے ذریعے دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کو ناکام بنایا، مقامی انتظامیہ، ایف سی اور پولیس علاقے کو کلئیر کرانے کے لیے اقدامات میں مصرف عمل ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.