تازہ تر ین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ، آصف زرداری کے خطاب کیساتھ ہی نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا،اجلاس سے صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
اجلاس سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔جلاس میں چیف جسٹس ، صوبائی گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو شرکت کے دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں سروسز چیفس کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے جبکہ چاروں صوبائی اسپیکرز، اسپیکر آزاد جموں کشمیر اور اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا کے نمائندوں کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئےہیں، اس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کے لئے خصوصی دعوت نامے کا ہونا ضروری ہے، بغیر خصوصی دعوت نامے کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ممکن نہیں۔
صدر آصف زرداری کے خطاب کیساتھ ہی نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا، نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر مملکت کا خطاب آئینی تقاضا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain