تازہ تر ین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر سری لنکا میں اماویہ ڈیم اور بجلی گھر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ مختصر دورانیے کا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2008ء کے بعد کسی ایرانی صدر کا یہ پہلا دورۂ سری لنکا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر 22 اپریل کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے اور وہ دورہ مکمل کر کے 24 اپریل کو کراچی سے واپس روانہ ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain