Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان
    • پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے
    • پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ
    • پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری
    • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا
    • میسی نے ارجنٹینا سے ریٹائرمنٹ کو کیریئر کا ’سب سے افسوسناک دن‘ قرار دے دیا
    • مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بیرسٹر گوہر کا حکومت سے غیر مشروط مذاکرات کا مطالبہ
    • صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا
    • حکومت ڈٹ گئی ، دباؤ قبول نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ صرف عمران خان ختم کر سکتے ہیں: رانا ثناء اء ال الله
    • روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک
    • جارجے جیزس کوچ ہیں تو پرتگال کی نمائندگی نہیں کروں گا: کرسٹیانو رونالڈو
    • کراچی میں 10ویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے ہوگی
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد ہلاک
    • 7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق
    • میسی آنسوؤں کے ساتھ رخصت، ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں شاندار کارکردگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد واداتوں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا
    • جوڑے پل ضرار شہید روڈ واسا کی جانب سے غیر معیاری اور مسترد پائپ استدمال کرنے کا انکشاف
    • سرکاری اداروں کے نقصانات میں 22 فیصد اضافہ 7220 ارب ہوگئے
    • کِیَارا اور سدھارتھ کے گھر ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    واٹس ایپ نے بھارت میں کام بند کرنے کی دھمکی دے دی

    By Khabrain Newsاپریل 26, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چین کی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ اگر اینکرپشن (رازداری) سے متعلق تنازع احسن طریقے سے حل نہ کیا گیا تو بھارت میں واٹس ایپ کو بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

    واٹس ایپ کی انتظامیہ نے بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق نئے قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے اس سے مشورہ نہیں کیا گیا۔

    واٹس ایپ نے، جو فوری میسیجنگ کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے، جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے کہا کہ اگر اسے پیغامات اور کالز کی اینکرپشن ختم کرنے کے لیے کہا گیا اور دباؤ ڈالا گیا تو وہ بھارت میں کام بند بھی کرسکتی ہے۔

    واٹس ایپ کے وکیل نے دہلی ہائی کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک پلیٹ فارم کے طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر اینکرپشن کو توڑنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تو پھر واٹس ایپ بھارت میں اپنی بساط لپیٹ لے گا۔

    واٹس ایپ نے بھارت میں آئی ٹی کے نئے قوانین کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اس کا موقف ہے کہ یہ قوانین یوزرز کی پرائیویسی کے حق کے منافی ہیں۔ واٹس ایپ کے وکیل تیجس کاریا نے عدالت کو بتایا کہ لوگ اس موبائل ایپ کو پرائویسی سے متعلق خصوصیات کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔

    فوری میسیجنگ کی معروف ترین ایپ کی طرف سے یہ استدلال بھی کیا گیا ہے کہ بھارت میں آئی ٹی سے متعلق نئے قوانین بھارتی آئین کے آرٹیکلز 14، 19 اور 21 کے منافی ہیں۔

    واٹس ایپ کے وکیل نے مزید کہا کہ آئی ٹی سے متعلق اس قسم کے قوانین دنیا میں کہیں بھی نافذ نہیں کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کو پوری زنجیر برقرار رکھنا پڑے گی کیونکہ اُسے نہیں معلوم کہ کون سا پیغام ڈی کرپٹیڈ کرنا ہے۔ کروڑوں پیغامات کو کئی سال تک محفوظ رکھا جانا ہے۔

    فیس بک نے بھی بھارت میں آئی ٹی کے نئے قوانین کو یوزرز کی پرائیویسی کے منافی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

    بھارت کی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کی وزارت کا استدلال ہے کہ کسی بھی تنازع کے حل میں کردار ادا کرنے سے سوشل میڈیا ایپس انکار کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ اس نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ اگر یہ قوانین نافذ نہ کیے گئے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی جعلی پیغام کے مآخذ تک پہنچنے میں غیر معمولی مشکلات کا سامنا کریں گے۔ اس کا کہنا ہے کہ جعلی پیغامات بدامنی کو فروغ دیتے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشرے کی مجموعی ہم آہنگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      روس کا یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک

      7 اکتوبر کی تیسری برسی، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2 افراد جاں بحق

      آبنائے ہرمز کے قریب ٹینکر پر حملہ عمان نے 10 اہلکاروں کو ریسکیو کرلیا

      تازہ ترین

      آبنائے ہرمز میں ایران کا کنٹرول ختم ہونے کا دعویٰ، روبیو کا بیان

      پاکستان کے سابق کپتان امریکا کی کرکٹ ٹیم میں شامل ہوگئے

      پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بڑھانے کا فیصلہ

      پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری

      سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.