Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو مثالی بنائیں گے، مریم اورنگزیب

    By Khabrain Newsمئی 14, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     لاہور: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو عالمی طرز پر چلا کر مثال قائم کریں گے۔

    پہلی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصب سنبھالتے ہی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے متعلق میٹنگ کی جو پنجاب کا حقیقی ماڈل ہے۔ انہوں نے ابتدا ہی سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ (پی پی پی) ماڈل میں بہتری لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اقتصادیات 2.25 ارب ڈالرز کی ہیں۔ دنیا کے 33ممالک کی جی ڈی پی پنجاب سے کم ہے۔ ملکی ترقی کی خاطرپنجاب کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو دوسرے ممالک سے ایک قدم آگے بڑھ کر ڈیزائن کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فریم ورک میں ترامیم موازنے اورہر شعبے پر اثرات کا جائزہ لینے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح ن لیگ کے رہنماؤں نواز شریف ،شہباز شریف کےویژن کے تحت روڈنیٹ ورک پرکام کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پُرعزم ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت انرجی،اربن ڈویلپمنٹ،سوشل سیکٹر،انڈسٹری ودیگر کو آئینی فریم ورک کے اندر لاکر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے عوامی فائدے کے لیے قابل عمل بنایا جائے گا۔

    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ دنیا کی طرح پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو چلایا جائے، اس سلسلے میں فائنل فریم ورک مریم نواز کی زیرصدارت میٹنگ میں کیا جائے گا۔پاکستان کی پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز لاہور اسلام آباد موٹروے میاں نواز شریف نے کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو وفاق اور پنجاب میں لایا جارہا ہے۔ اس کے لیے وزارت منصوبہ بندی کام کررہی ہے۔ ہم ایسا کیس اسٹڈی بنارہے ہیں جو دوسرے صوبوں کے بھی کام آئے گا۔ اس کے فائنل ڈرافٹ میں انویسٹرز اور ڈویلپرز کے فیڈ بیک کو شامل کیا جائے گا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں انفرا اسٹرکچر، روڈ نیٹ ورک کے حوالے سے مسلم لیگ ن کو تنقید کا سامنا بھی رہا۔ 2017-18 میں عوامی فلاح کے بہت سے منصوبوں کو سست روی کا شکار کیا گیا۔ منصوبوں کی بندش سے نہ صرف عوام بلکہ قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی سرپرستی میں 2 ماہ کے دوران پنجاب حکومت نے بہت محنت سے کام کیا ہے۔ روڑ انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے پرائیویٹ انویسٹرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔ ڈویلپرز و سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ گورنمنٹ کے ساتھ انویسٹ نہیں کرنا چاہتے مگر اب حالات بدل گئے ہیں۔

    کانفرنس میں چیمبر آف کامرس، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی، پرائیویٹ انویسٹرز اور ڈویلپرز کے علاوہ بینکنگ سیکٹر کے نمائندوں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.