Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کئی حصوں میں بٹی قومی کرکٹ ٹیم بکھر کر رہ گئی

    By Khabrain Newsجون 11, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: کئی حصوں میں بٹی قومی کرکٹ ٹیم بکھر کر رہ گئی جب کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی نے مسائل عیاں کردیے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک پاکستانی ٹیم کو میزبان امریکا اور پھر بھارت سے بھی شکست کے بعد پہلے ہی رائونڈ سے اخراج کا سامنا ہے، کمزور حریف سے مات کا صدمہ ابھی بھلایا نہیں جا سکا تھا کہ روایتی حریف کیخلاف جیتا ہوا میچ بھی ہاتھ سے نکل گیا۔اس سے قبل آئرلینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد بمشکل سیریز جیتی جبکہ انگلینڈ کیخلاف ناکامی ہوئی۔

    سابق کرکٹرز اور ماہرین کھلاڑیوں کی غیرمعیاری کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کئی ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے، کپتانی کے تنازع نے دوستوں کو حریف بنا دیا، کئی پلیئرز صرف کام کی حد تک ہی بات چیت کرتے ہیں، بعض گروپس تو مخصوص حوالوں کی وجہ سے بھی بنے ہیں، بورڈ حکام 15 کرکٹرز میں اس حد تک تقسیم سے حیران ہیں۔
    یہ بھی پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ جتوانے کی کوشش کرنیوالے نسیم شاہ میدان میں رو پڑے، ویڈیو وائرل

    ذرائع نے بتایا کچھ عرصے قبل تک بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی اتنی دوستی تھی کہ قیادت میں تبدیلی کی بات پر ’’سوچنا بھی منع ہے‘‘ کا ٹرینڈ تک سامنے آیا البتہ پھر جب بابر کی جگہ شاہین کو کپتان بنایا گیا اور انھوں نے ذمہ داری قبول کر لی تو تعلقات میں دراڑ آ گئی۔

    قومی ٹیم کے بیشتر اسٹار کرکٹرز کے ایک ہی ایجنٹ ہیں، ان کا بعض سابق کرکٹرز سے بھی قریبی تعلق ہے، یہ سب مل کر ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا جب شاہین آفریدی کو صرف ایک سیریز کی بنیاد پر کپتانی سے ہٹایا گیا اور بابر نے عہدہ قبول بھی کر لیا تو معاملات مزید خراب ہوئے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم کوبطور کپتان کئی کرکٹرز سے وہ عزت نہیں مل رہی جس کے وہ مستحق ہیں۔ عماد وسیم اور محمد عامر کو بابر پسند نہیں کرتے مگر ان دونوں کو رٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد ٹیم میں شامل کرایا گیا گروپنگ اور دوستی یاری کی وجہ سے ہی شاداب خان اور افتخار احمد ناقص کارکردگی کے باوجود مسلسل مواقع پا رہے ہیں۔

    پی سی بی کے پاس اس حوالے سے ورلڈکپ سے قبل ہی رپورٹ موجود تھی لیکن بڑا ایونٹ سر پر آنے کی وجہ سے فوری ایکشن لینے سے گریز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نہ صرف کرکٹ ٹیم بلکہ بورڈ میں بھی گروپنگ ہے، ایسے لوگ ایک دوسرے کی ڈھال بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

    آئندہ چند روز میں ان کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین محسن نقوی قومی ٹیم میں بھی آپریشن کلین اپ کا عندیہ دے چکے، ورلڈکپ کے بعد اہم تبدیلیاں متوقع ہیں،بعض حیران کن فیصلے بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      تازہ ترین

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.