Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری

    By Khabrain Newsجون 12, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیو یارک: قومی کرکٹ ٹیم میں ’’آپریشن کلین اپ‘‘ کی تیاری ہونے لگی۔

    امریکا اور بھارت سے شکستوں نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈکپ مہم کو شدید دھچکا پہنچایا، گوکہ ٹیم نے کینیڈا کو ہرا دیا لیکن سپر8 میں رسائی کا انحصار آئرلینڈ پر فتح اور دیگر ٹیموں کے نتائج پر ہے، حال ہی میں قومی کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کا انکشاف ہوا جس کے بعد پی سی بی نے سخت اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دوستی یاری کے ساتھ بعض مخصوص حوالوں سے بھی گروپنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایسے پلیئرز اپنے ساتھ موجود کرکٹرز کو ناقص کارکردگی کے باوجود بھی مسلسل سپورٹ کرتے ہیں۔

    چیئرمین محسن نقوی نے اس حوالے سے ساتھی بورڈ آفیشلز، رفقا اور بعض سابق کرکٹرز سے مشاورت کی ہے، سیاست کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کرنے پر اتفاق ہو گیا،نان پرفارمرز کو کسی بھی بنیاد پر ٹیم میں نہیں رکھا جائے گا،گرین شرٹس کا ورلڈکپ میں سفر ختم ہونے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق کم از کم 6 پلیئرز کو گھر بھیج دیا جائے گا، بعض کے بارے میں رپورٹ دی گئی ہے کہ وہ ناکامیوں کے باوجود صرف کپتان کی گڈ بکس میں ہونے کی وجہ سے کھیل رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی ٹیم میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں معاملے کو نیا رنگ دینے کی کوشش شروع ہو گئی، بابر اعظم کی کپتانی پر بھی سوال اٹھے ہیں، ٹیم پر ان کی گرفت مضبوط نہیں ہے، کئی ساتھی کھلاڑی کپتان سے خوش نہیں ہیں، قوت فیصلہ و دیگر حوالے سے شکوک سامنے آئے ہیں، ان سمیت کئی اسٹار کرکٹرز کو ایک ہی کمپنی مینج کرتی ہے۔

    سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایجنٹس کا کردار محدود کرنے کی کوشش کی تھی مگر پھر انھیں خود ہی عہدے سے الگ ہونا پڑ گیا، سوشل میڈیا پراچانک چلنے والے ٹرینڈز، بعض بیانات وغیرہ سے یہ تاثر سامنے آیا کہ یہ سب کچھ کسی مخصوص مہم کا حصہ ہے۔

    چیئرمین پی سی بی چند روز بعد پریس کانفرنس میں بعض حقائق عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں البتہ یہ واضح نہیں کہ وہ کس حد تک جائیں گے، بعض حلقے انھیں یہ مشورے دے رہے ہیں کہ کسی مخصوص کھلاڑی کا نام لیے بغیر عمومی طور پر بات کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی میں بھی گروپنگ بہت زیادہ بڑھ چکی اور اسے بھی ختم کرنے کیلیے اقدامات ہو رہے ہیں، بعض شعبوں میں اہم تبدیلیاں جلد ہوں گی، چیئرمین سابق کرکٹرز سے بھی مشاورت کر کے مستقبل میں ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلیے لائحہ عمل تشکیل دینا چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب قومی ٹیم میں پی سی بی حکام کے حالیہ بیانات کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا گیا، کھلاڑیوں نے گلہ کیا کہ کم از کم ورلڈکپ تو ختم ہونے کا انتظار کیا جاتا۔ گرین شرٹس کا گروپ مرحلے میں آخری مقابلہ اتوار کو لاؤڈرہل میں آئرلینڈ کیخلاف ہوگا، البتہ توقع ہے کہ اس سے قبل ہی ایونٹ میں سفر جاری رہنے یا اختتام کا فیصلہ ہو چکا ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم

      قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.