Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر سیریز کا خواہاں

    By Khabrain Newsجولائی 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان بھارت کے ساتھ آئندہ سال نیوٹرل وینیو پر سیریز کا خواہاں ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کولمبو میں بی سی سی آئی چیف جے شاہ کو اس حوالے سے تجویز پیش کریں گے۔

    ۔تفصیلات کے مطابق سیاسی کشیدگی کے سبب طویل عرصے سے پاکستان اور بھارت کی باہمی کرکٹ سیریز نہیں ہو سکی، بھارتی حکومت نے اپنے بورڈ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں، صرف آئی سی سی یا اے سی سی ایونٹس کے دوران ہی روایتی حریفوں کا سامنا ہوتا ہے، ان دنوں چیمپئنز ٹرافی کیلیے آئندہ برس بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے یا نہ آنے پر بحث چھڑی ہوئی ہے، پہلے بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے مثبت اشارے دیے مگر گزشتہ کچھ عرصے سے پھر ٹیم کے سرحد پار نہ کرنے کی باتیں زوروں پر ہیں۔

    ان دنوں سری لنکا کے شہر کولمبو میں آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس جاری ہے، میٹنگ کے ایجنڈے میں چیمپئنز ٹرافی میچز پاکستان کے ساتھ کسی اور ملک میں کرانے پر اضافی بجٹ کا بھی ذکر ہے،گذشتہ برس ایشیا کپ کیلیے بھی بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس پر اس کے میچز سری لنکا میں ہوئے تھے، البتہ پی سی بی اس بار واضح کر چکا کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں اور مکمل ایونٹ پاکستانی میدانوں پر ہی ہوگا۔

    چیئرمین محسن نقوی ان دنوں کولمبو میں ہی ہیں،ذرائع کے مطابق میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر ان کی بھارتی کرکٹ بورڈ چیف جے شاہ سے ملاقات ہو گی، وہ انھیں ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے، البتہ پی سی بی بھی جانتا ہے کہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی نہیں بھارتی حکومت ہی کرے گی،

    ذرائع کے مطابق سری لنکا روانگی سے قبل پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے بھارت کو آئندہ برس کسی نیوٹرل وینیو پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کی دعوت دینے پر اتفاق کر لیا ہے، محسن نقوی اس حوالے سے جے شاہ سے بات کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے بعد دونوں ٹیموں کی فراغت کے دنوں میں میچز کا انعقاد ممکن ہو سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ اپنے ممالک میں پاکستان اور بھارت کو سیریز کھیلنے کی دعوت دے چکے ہیں، البتہ میزبان کے حوالے سے ابھی پاکستان نے کوئی فیصلہ نہیں کیا، جے شاہ کی جانب سے مثبت جواب دینے پر ہی پلان کو آگے بڑھایا جائے گا، محسن نقوی دیگر کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کر کے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات اور سیکیورٹی وغیرہ پر اعتماد میں لیں گے، ذرائع کے مطابق اب تک سوائے بھارت کے کسی اور ملک نے دورئہ پاکستان پر کسی قسم کے تحفظات ظاہر نہیں کیے، افغانستان کے حوالے سے پھیلائی گئی خبریں غلط ہیں، پی سی بی کو امید ہے کہ تمام ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں گی۔

    دریں اثنا پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے قریب واقع بلند عمارت سے ملحقہ پلاٹ بھی خرید لیا،فائیو اسٹار ہوٹل کے پروجیکٹ کیلیے کئی بڑی ہوٹلز چینز سے بات چیت جاری ہے، ایک تجویز پی سی بی کی جانب سے خود ہی ہوٹل بنانے کی بھی ہے، یہ پروجیکٹ اگلے چند برسوں میں مکمل ہو جائے گا جس کے بعد ٹیموں کو دور ہوٹل میں ٹھہرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، سیکیورٹی انتظامات کیلیے سڑکیں بند کرنے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا،میچز کے دوران صرف قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ علاقے کو ہی بند کیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم

      قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.