Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے 11 ہزار کے قریب سکول اور کالجز اووٹ سورس کرنا تعلیم کش اقدام متاثرین
    • سابق صدر چیمبر ناصر خان کا چینی سفیر جیانگ زائی کے اعزاز میں عشائیہ
    • گودام سے زیتون آئل اور کیش چوری ہونے کا ڈراپ سین،ملازم ہی چور نکلا
    • اے سی سی اے پاکستان کی کارپوریٹ کانفرنسوں کا ملتان’ فیصل آباد میں انعقاد
    • اوپن یونیورسٹی داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر،طلبہ آن لائن جمع کرائیں
    • پنڈداد نخان: بچوں کو نشہ آور کیپسول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
    • مورگاہ پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
    • سابق ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرآج سماعت
    • پلاسٹک فری اسلام آباد اقدام کا آغاز کر دیا گیا
    • وفاقی وزیر کیسکھر حیدرآباد موٹروے ایم-6 تعمیر کے آغاز کی خوشخبری دیدی
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں 3 افراد کو حراست میں لیکر چرس اور شراب برآمد
    • فوجی محاذ آرائی ہوئی تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا: عباس عراقچی
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث خیبرپختونخوا حکومت میں ہنگامی اقدامات پر غور
    • برطانوی ایئربیس سے امریکی تمام بمبار طیارے واپس امریکا منتقل
    • تھانہ چکلالہ ، رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 6ملزمان گرفتار
    • افغانیوں کے انخلاء کے لیے کاروائیاں تیز کی جائے، مقررین
    • جامعہ نعیمیہ کا دینی طلبہ کیلئے جدید اسلامی بینکنگ کورسز شروع کرنیکا اعلان
    • جندول لوئر دیر تحصیل میدان میں ڈکیتی کے بعد دو بھائی قتل،ملزمان فرار
    • معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو ڈیپورٹ کر نا چاہیے،شہری
    • لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پررہا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘آپ تاریخ لکھیں گے’، سلمان خان ہاؤس پر فائرنگ سے قبل گینگسٹر کی شوٹرز سے تقریر

    By Khabrain Newsجولائی 26, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ سے قبل گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے شوٹرز سے 9 منٹ کی تقریر کی جس میں اُن کا حوصلہ بُلند کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کی جانب سے جاری کی گئی چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ انمول بشنوئی جوکہ نئی دہلی جیل میں قید ہیں، اُنہوں نے جیل سے فون کال کے ذریعے شوٹر وکی گپتا اور ساگر پال سے 9 منٹ تک تقریر کی۔

    1735 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے مطابق انمول بشنوئی نے شوٹرز سے کہا کہ وہ سلمان خان کی رہائش گاہ پر حملے کا کام اچھی طرح سے کریں، یہ کام مکمل ہونے کے بعد، آپ لوگ تاریخ لکھیں گے۔
    چارج شیٹ میں بتایا گیا کہ انمول بشنوئی نے یہ کہہ کر وکی گپتا اور ساگر پال کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یہ حملہ کرکے “مذہبی کام” کریں گے۔

    انمول بشنوئی نے شوٹرز سے یہ بھی کہا کہ یہ کام کرتے وقت بالکل بھی گھبرائیں نہیں، اس کام کو کرنے کا مطلب معاشرے میں تبدیلی لانا ہے۔

    اُنہوں نے شوٹر وکی گپتا اور ساگر پال کو یہ بھی بتایا کہ بشنوئی گینگ کا ایک خاص انداز ہے کہ جب بھی ہم کوئی کام کرنے جاتے ہیں تو پستول کا میگزین خالی کر دیتے ہیں لہٰذا آپ نے بھی سلمان خان کی رہائش گاہ پر میگزین خالی کرنا ہے۔

    چارج شیٹ کے مطابق انمول بشنوئی نے شوٹرز سے کہا کہ وہ حملے کے وقت بےخوف نظر آنے کے لیے ہیلمٹ نہ پہنیں اور سگریٹ نہ پیئیں، اور اس طرح سے فائرنگ کرنی ہے کہ سلمان خان خوفزدہ ہوجائیں۔

    ممبئی پولیس کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ سے قبل انمول بشنوئی وکی گپتا اور ساگر پال کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے جبکہ اس حملے میں ملوث وکی گپتا، ساگر پال، سونو کمار بشنوئی، محمد رفیق چوہدری اور ہرپال سنگھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔

    واضح رہے کہ 14 اپریل کی صبح 5 بجے ممبئی کے علاقے باندرہ میں سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے تین راؤنڈز فائرنگ کیے تھے اور پھر دونوں افراد فرار ہوگئے تھے۔

    بعدازاں، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، دورانِ تفتیش معلوم ہوا تھا کہ فائرنگ کے پیچھے گینگسٹر لارنس بشنوئی کا ہاتھ ہے۔

    ملزمان نے پولیس کو بتایا تھا کہ لارنس بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے لیے 4 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان

      کترینہ کیف پر باڈی شیمنگ کا الزام ڈاکٹر اعجاز واریس کو تنقید کا سامنا

      شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.