تازہ تر ین

آج کل ایئرپورٹ جائیں تو بکری چوری کے الزام میں گرفتار ہو جاتے ہیں، فواد چوہدری

لاہور: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کل ائیرپورٹ جائیں تو بکری چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاشی اور سیاسی بحران کے ساتھ عدالتی بحران بھی شروع کردیا ہے۔ فوری طور پر جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفیکیشن ہونا چاہئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اداروں سے بات چیت کا کہا ہے اس کا مثبت جواب دیا جانا چاہیئے۔ پاکستان کے مسائل کے حل کےلئے افہام وتفہیم سے چلنا ہو گا۔ ہمیں اب تجربات کو چھوڑ کر عوام سے رجوع کر کے آگے بڑھنا ہوگا۔ تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 سیٹوں کے ساتھ وزیراعظم بنے ہوئے ہیں۔ پورا پاکستان پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے پاسپورٹ کی تجدید اور نام ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم پرعملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت کا آرڈر اٹارنی جنرل کو بھیجنے اور اٹارنی جنرل کو فواد چوہدری کو بیرون ملک دورے کی اجازت کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain