Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پھر بیٹنگ فلاپ، انگلینڈ کے خلاف پاکستان مشکلات کا شکار
    • جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
    • نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بنگلادیش؛ عدالت کے حکم پر شیخ حسینہ کیخلاف قتل کی تحقیقات کا آغاز

    By Khabrain Newsاگست 13, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ڈھاکا: بنگلا دیش کی عدالت نے ایک شہری کی درخواست پر مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ، سابق وزیر داخلہ، عوامی لیکگ کے مقامی رہنما اور 4 پولیس افسران کے خلاف قتل کے مقدمے پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران فائرنگ میں مارے گئے ایک دکاندار کے لواحقین کی جانب سے وکیل مامون میاں نے عدالت سے مقدمہ دائر کرنے کا حکم نامہ حاصل کیا اور تھانے پہنچ گئے۔

    عدالت کے حکم پر پولیس نے شیخ حسینہ واجد، اُن کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان، عوامی لیگ پارٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالقادر اور 4 اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد اور دیگر رہنماؤں کی ایماء پر ان 4 پولیس افسران نے 19 جولائی کو مظاہرین پر گولیاں برسائیں جس کی زد میں آکر میرے موکل جو کہ ایک دکاندار تھے جاں بحق ہوگئے۔

    عدلت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزمان کے خلاف قتل کی تحقیقات کا آغاز کریں اور چارج شیٹ عدالت میں جمع کرایں۔

    یاد رہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی طلبا تحریک کے دوران 450 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    شیخ حسینہ واجد جو عجلت میں استعفیٰ دیکر سرکاری گھر سے براہ راست ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں، اُن کی مشکلات تاحال کم نہیں ہوئی ہیں۔ برطانیہ اور امریکا نے انھیں پناہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

    ادھر بھارت بھی شیخ حسینہ کو باور کرا چکا ہے کہ وہ زیادہ عرصے تک ان کی مہمان نوازی نہیں کرسکے گا اور انھیں جلد کسی اور ملک جانا پڑے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب کی اردن پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

      نیپال، چین سرحد پر سیلاب:ہلاکتیں 1,410تک پہنچ گئیں، 5,065سے زائد لاپتا

      7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.