Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جماعت نہم کا پرچہ ری چیکنگ عمل بارے طلبہ اور والدین کا شدید تحفظات کا اظہار
    • سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے عمل کو شفاف بنانا حکومت کی اولین ترجیحات امجد حسین
    • بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان تیز، رورل سب ڈویژن تلہ گنگ میں 4 ڈائریکٹ کنڈے پکڑے گئے
    • موٹر سائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،11 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • وزارتِ مکانات و تعمیرات نے قومی ہاسنگ پالیسی 2025 کا اجرا کر دیا
    • تین مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر20ہزارنقدی، موبائل چھین لیا
    • ANFکا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون،11ملزمان گرفتار
    • تین مختلف کارروائیاں، دو لیڈی سمیت تین منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
    • نئی ایگزیکٹو کمیٹی کاروباری مسائل ترجیحی بنیادوں پر اٹھائیگی:زکریا اکبر ضیا
    • چکوال شہر اور گردونواح میں معمولی معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
    • پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات مکمل، راجہ محمد اقبال صدرمنتخب
    • میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا،دھمکیاں دیتا،ملیحہ سحر کی درخواست پر مقدمہ درج
    • دو منشیات سپلائرز کو مجرمان کو مجموعی طور پر 18 سال قید ، 1 لاکھ 60 ہزار جرمانے کی سزائیں
    • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابری کی بوگس کال کرنیوالا شخص گرفتار
    • 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار پانی کی موٹریں، پنکھا، 5 مسروقہ موبائل فون اور نقدی برآمد
    • سدرہ عرب قتل کیس، 10 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ
    • 10 سالہ طالبعلم کا قتل کیس،ہائی کورٹ کا 2ماہ میں ٹرائل مکمل کرنیکا حکم
    • مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے: بیرسٹر دانیال
    • واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • پوٹھوہار پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیل نے لبنان کے موبائل فون نیٹورکس ہیک کر لیے

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لبنان میں پیجرز اور واکی ٹاکیز میں بم دھماکے کرنے کے بعد اسرائیل نے اب لبنان کے موبائل فون نیٹ ورکس ہیک کر لیے ہیں۔ پیر کے روز اسرائیل نے لبنان میں بمباری شروع کی تو اس سے پہلے متعدد موبائل فون صارفین کو پیغامات موصول ہوئے کہ ان کا گھر بموں سے اڑایا جانے والا ہے۔

    یہ پیغامات جنوبی لبنان کے دیہات اور بیروت کے کچھ حصے میں مقیم صارفین کو موصول ہوئے۔

    موبائل فون پر بم حملوں کی اطلاع ملنے کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیل نے ان مقامات پر بمباری کر دی۔

    پیر کے روز لبنان میں اسرائیل کی بماری سے کم از کم 400 افراد شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

    اسرائیل کی جانب سے موبائل فون نیٹ ورک ہیک کرنے کا عمل اتنا وسیع تھا کہ جہاں بعض لوگوں کو ٹیکسٹ پیغامات ملے وہیں کئی صارفین کو موبائل فونز پر فون کال بھی کی گئی اور انہیں گھر خالی کرنے کے لیے کہا گیا۔

    یہاں تک کہ لبنان کے وزیر اطلاعات کو بھی ایسی ہی ایک فون کال موصول ہوئی۔

    عرب ٹی وی الجزیرہ کے مطابق کئی مقامی ریڈیو نیٹ ورکس بھی ہیک کر کے اسرائیلی فوج نے پیغامات نشر کیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایک دن میں 65 ارب ڈالر کا اضافہ، ایلون مسک نے کھرب پتی کا اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا

      نیویارک میں خسرے کے بڑھتے کیسز پر ہنگامی حالت نافذ

      معروف برطانوی مصنف جیفری آرچر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.