تازہ تر ین

ایران حملے کے نتائج کے لیے تیار رہے، صدر جو بائیڈن

  واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملہ کر کے بڑی غلطی کی ہے، ایران جواب کے لیے تیار رہے۔

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ہر سطح پر مکمل حمایت جاری رہے گی، امریکا اسرائیلی دفاع کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔

جو بائیدن نے کہا کہ گزشتہ رات سے امریکی نیشنل سیکیورٹی ٹیم اسرائیلی دفاعی حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے، اور اسرائیلی حکام کو دفاع کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کے حملے کے بعد وائٹ ہاؤس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا تھا جس میں صدارتی امیدوار نائب صدر کملا ہیرس نے بھی شرکت کی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain