Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران خان کی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ ون کیس احتساب عدالت واپس بھیجنے کی مخالفت کردی

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    عمران خان کی لیگل ٹیم نے توشہ خانہ ون کیس احتساب عدالت کو واپس بھیجنے کی مخالفت کر دی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ون کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے کیس واپس احتساب عدالت کو بھیجنے کی مخالفت کر دی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلوں میں ان کی لیگل ٹیم نے میرٹ پر ہائی کورٹ کے سامنے ہی دلائل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر 27 نومبر سے کیس کے میرٹ پر دلائل کا آغاز کریں گے۔

    نیب کی جانب سے کیس ریمانڈ بیک کرکے احتساب عدالت کو دوبارہ سننے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی جب کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 31 جنوری کے احتساب عدالت سے سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں زیر التوا ہیں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں کی سزا کو معطل کر دیا تھا۔

    کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت

    توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لے لی ہیں؟، جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ براہ راست ہدایات نہیں لے سکا مگر مجھے لیگل ٹیم سے ان ڈائریکٹ ہدایات مل گئی ہیں۔ میں اس کیس میں دلائل کا آغاز کروں گا، اور اس سے پہلے کچھ کہنا چاہوں گا۔

    بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں کہا کہ آپ نے مجھے کہا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کر لوں، مگر مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے سائفر کیس کی اپیل سن کر 2  ماہ میں فیصلہ کر دیا تھا۔ اس کا سائفر سے موازنہ نہیں کر سکتے کیونکہ اس میں جرح کا موقع نہیں ملا اور 342 کا بیان بھی نہیں ہوا۔ ہم نے سائفر کیس سنتے ہوئے میوزک فیس کیا ہے۔ پھر بینچ پر بات آتی ہے جی 2  ماہ ہو چکے فیصلہ نہیں ہوا۔ اس کیس میں 342 بھی نہیں ہوا کچھ گواہوں پر جرح بھی نہیں ہوئی۔ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ کیا ہم کیس کے میرٹ کی طرف جا بھی سکتے ہیں۔
    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس کیس میں غلطی پراسیکیوشن کی ہے، وہ میں آپ کو دکھاؤں گا۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ایس جی ایس اور کوٹیکنا کیس میں کیس ریمانڈ بیک ہوا اور پھر اُس میں بریت ہوئی، سپریم نے کیس کو ریمانڈ بیک کیا تھا۔
    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت حکومت بھی تبدیل ہو گئی تھی۔ یہ چاہتے ہیں دوبارہ سزا دی جائے، پھر ہم اپیل میں آئیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوٹیکنا کیس میں 7 ممبر کی ججمنٹ ہے۔ وہ کیس ریمانڈ بیک ہوا اور اس میں پھر بریت ہوئی۔

    بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پراسیکیوشن نے سب کچھ عدالت کے سامنے رکھ دیا ہے، اب بھاگ رہے ہیں، اگر فیئر ہوتا تو نیب اسی وقت کہتا کہ ٹرائل اس طرح نہ چلائیں۔ پانچ سے چھ گھنٹے میں اپنے دلائل مکمل کرلوں گا۔

    بعد ازاں عدالت نے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر بیرسٹر علی ظفر اپیلوں پر میرٹ پر دلائل گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.