Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • 27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز
    • امام، رضوان کو بڑا جھٹکا، پریذیڈنٹ ٹرافی میں کھیلنے کی اجازت نہ ملی
    • سائم ایوب کو CPL سے بلانا ٹیسٹ کرکٹ کی توہین: کمنٹیٹرناصر حسین
    • یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے
    • ڈرون حملوں سے بچاوں کیلئے کے پی تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
    • پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
    • سندھ میں بد ترین کرپشن عوام مشکلات کا شکار ہیں حافظ نعیم الرحمان
    • ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش
    • فلپائن کے مسافر بحری جہاز میں خوفناک آتشزدگی،5افرادہلاک
    • قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت
    • علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر
    • کتا مار مہم میں کروڑوں کی کرپشن یونین500 سیکٹری شکنجہ شکنجہ میں ا گئے
    • سابق وفاقی وزیر حماد اظہر تک رسائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
    • سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونیوالے طلباء کو مفت درسی کتب کی عدم فراہمی کا سامنا
    • لاہور بورڈ میں ری چیکنگ کا عمل شفاف’ مثال سامنے آ گئی
    • بھارت، جاپان تاریخی ٹی20 ٹکراؤ تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے
    • بانی پی ٹی ائی پنجاب کی پارلیمانی قیادت کا سٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
    • موسمیاتی تبدیلیاں اگست2026 انسانی تاریخ کا گرم ترہن مہینہ قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارتی خلائی مشن مشکلات میں، سیٹلائٹ میں تکنیکی خلل

    By Khabrain Newsفروری 3, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کا نیا 100 ویں راکٹ مشن اپنے نیویگیشن سیٹلائٹ میں تکنیکی خرابی کے باعث رکاوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیش رسرچ آرگنائزیشن نے رکاوٹوں کا سامنا کرنے والے مشن سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سیٹلائٹ کو متعین مدار تک پہنچانے کے لیے اس کو بلند کرنے کے اقدامات نہیں کیے جا سکے کیونکہ آکسیڈائزر کو تھرسٹرز چلانے کے لیے داخل کرنے والے والوز نہیں کھل سکے۔

    رپورٹ کے مطابق یو آر راؤ سیٹلائٹ سینٹر کا تیار کردہ سیٹلائٹ-این وی ایس-02 کو بھارت کے اوپر ایک جیو اسٹیشنری دائرے میں مقررہ مقام تک پہنچانا چونکہ سیٹلائٹ کے سیال انجن کا نظام ٹھیک کام نہیں کر رہا اس لیے اسے اس کے متعین مدار میں بھیجنے کی کوشش میں تاخیر ہو سکتی ہے یا اسے مکمل طور پر ترک بھی کیا جا سکتا ہے۔

    آئی ایس آر او نے بتایا کہ سیٹلائٹ کا نظام بالکل ٹھیک ہے اور اس وقت سیٹلائٹ بیضوی مدار میں ہے، سیٹلائٹ کو بیضوی مدار میں نیویگیشن کے لیے متبادل مشن کی حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔

    مزید بتایا گیا کہ آئی ایس آر او نے بدھ کو صبح 6:23 بجے کامیابی کے ساتھ اپنا جی ایس ایل وی-ایف 15 راکٹ ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سریہری کوٹہ سے لانچ کیا تھا اور اس کے ساتھ آئی ایس آر او کا 100 واں مشن مکمل ہوا۔

    آئی ایس آر او کے چیئرمین وی نارائنن کی سربراہی میں ادارے کا یہ پہلا مشن تھا اور آئی ایس آر او  کا رواں سال کا بھی پہلا مشن ہے۔

    مقامی خلائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ اپنے مخصوص کام انجام نہیں دے سکے گا کیونکہ وہ تقریباً 170 کلومیٹر کے قریب ترین نکتے اور زمین سے تقریباً 36 ہزار 577 کلومیٹر دور  نکتے کے درمیان ایک مدار میں ہے۔

    سیکنڈ جنریشن کا دو ہزار 250 کلوگرام وزن کا یہ دوسرا سیٹلائٹ نیویگیشن ود انڈین کانسٹیلیشن کا حصہ تھا، جو عالمی پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کا علاقائی متبادل ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت نے این اے وی آئی سی کو 1999 میں پاکستان کے ساتھ کارگل جنگ کے بعد تیار کیا تھا اور اس نے بھارت کے لیے بھی چیلنجز پیدا کیے ہیں، اس تنازع میں بھارت کو اعلی معیار کے جی پی ایس ڈیٹا تک رسائی سے محروم کر دیا گیا تھا اور اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بعد میں ملک کی اسٹریٹجک کمیونٹی کے لیے جی پی ایس کا علاقائی ورژن بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے تیار کیے گئے این اے وی آئی سی سیریز کے کئی سیٹلائٹس توقعات پر پورا نہیں اُتر سکے، 2013 کے بعد اس کے تحت مجموعی طور پر  11 سیٹلائٹس لانچ کیے گئے ہیں اور ان میں سے 6 مختلف وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر یا جزوی طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اب تازہ ترین سیٹلائٹ بھی اپنے مشن کے دوران خطرناک تکنیکی مسائل کا شکار ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      یمن کے موخا ایئرپورٹ پر سعودی فضائی حملے

      ایران، خلیجی ممالک کا عمان میں اہم اجلاس آبنائے ہرمز پر معاہدے کی کوشش

      علاقائی جنگ، سعودی تیل پیداوار 1990 کے بعد کم ترین سطح پر

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.