Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جاوید اختر کا نیا الزام: مکان نہ ملنے کا ذمہ دار پاکستان

    By Khabrain Newsمئی 31, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کئی برس پہلے ممبئی میں مکان نہ ملنے کا ذمہ دار بھی پاکستانیوں کو قرار دے دیا۔

    دی للن ٹاپ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے جاوید اختر نہ مسلمان کو مکان نہ فروخت کرنے والے مالک مکان کا دفاع کرتے ہوئے یہ بھول گئے یہ تقسیم ہند یکطرفہ نہیں بلکہ دو طرفہ معاملہ تھا۔

    دوران انٹرویو جاوید اختر نے بشریٰ انصاری کی جانب سے ‘خاموش رہنے’ کا کہنے پر سوال اٹھایا۔

    خیال رہے کہ بشریٰ انصاری نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر اختر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ممبئی میں کرائے پر گھر بھی نہیں لے سکتے اور انہیں نصیر الدین شاہ کی طرح خاموش رہنا چاہیے۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ نصیرالدین شاہ خاموش رہتے ہیں تو مجھے بھی خاموش رہنا چاہیے، لیکن وہ کون ہیں جو فیصلہ کریں کہ میں کب بولوں؟ انہیں یہ حق کس نے دیا؟

     انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہاں، ہم ہندوستانیوں کے آپس کے اندرونی مسائل ہیں لیکن جب کوئی باہر سے انگلی اٹھاتا ہے، تو میں سب سے پہلے ہندوستانی ہوں، میں خاموش نہیں رہوں گا۔’

    ممبئی میں گھر نہ ملنے کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے اختر ہنس پڑے اور طنزیہ انداز میں کہا کہ ‘ہاں بالکل! میں اور شبانہ اب سڑکوں پر سو رہے ہیں۔’

    اس کے بعد جاوید اختر نے اس کہانی کی وضاحت کی کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ سچ ہے اور’ شبانہ جیسی عورت کو مسلمان کہتے ہوئے گھ نہیں دیا گیا تھا’۔

    جاوید اختر نے بتایا کہ ‘تقریباً 25 سال پہلے شبانہ سرمایہ کاری کی غرض سے ایک فلیٹ خریدنا چاہتی تھی، بروکر نے ہمیں بتایا کہ فلیٹ کا مالک مسلمانوں کو فروخت نہیں کرنا چاہتا’۔

    مسلمانوں کے ساتھ اس امتیازی سلوک کا دفاع جاوید اختر نے کچھ یوں کیا کہ ‘فلیٹ کا مالک ایک سندھی تھا جن کے ماں باپ کی زمین جائیداد چھین کر اسے سندھ سے نکالا گیا تھا اور وہ مہاجر کی طرح ممبئی آئے اور محنت کر کے انہوں نے پھر جائیدادیں بنائیں، تقسیم کی تلخیاں ان کے اندر موجود ہیں’۔

    جاوید اختر نے اس کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ‘یہ تلخیاں پھر ہم پر نکل جاتی ہیں، اس کے ذمہ دار وہ ہیں یا تم (پاکستانی) ہو، جنہوں نے انہیں نکالا تھا، اس نے گھر تم لوگوں کی وجہ سے نہیں دیا تھاکیوں کہ تم لوگوں نے اسے سندھ سے نکالا تھا’۔

    نغمہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ ‘تقسیم کے بعد بہت سے لوگ آئے جنہوں نے اس صدمے کو برداشت کرلیا’۔

    جاوید اختر کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں ممبئی میں 19 سال کی عمر سے رہتا ہوں اور کوئی مجھے 24 گھنٹے دے کر کہے سب جائیداد دولت، عزت چھوڑ کر 24 گھنٹوں میں اپنا سامان باندھ کر وہاں نکل جاؤں پھر مجھے لائنوں میں لگ کر کھانا لینا پڑے، تو کیسا لگے گا مجھے’۔

    ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہ آدمی جس نے ہمیں گھر نہیں دیا تھا اس کے ساتھ یہ ہوا تھا، تم اسے ذمہ دار ٹھہرا رہی ہو، تم اپنے گریبان میں جھانکو، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ تمہاری وجہ سے ہوا اور تم ہمیں بتاتی ہو کہ ہم چپ رہیں’۔

    ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ فروری 2023 میں پاکستان گئے تھے اور یہ بھی کہا کہ میں اب وہاں نہیں جا پاؤں گا۔

    اسی انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں روزانہ پاکستانیوں کی جانب سے 50-60 گالیوں بھرے پیغامات موصول ہوتے ہیں، لیکن اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    بشریٰ انصاری نے کیا کہا تھا؟

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری نے جاوید اختر کو ان کے بھارت نواز بیان پر جھاڑ پلاتے ہوئےکہا تھا کہ ‘انہیں تو (ہرزہ سرائی کا) بہانہ چاہیے تھا، اصل میں انہیں ممبئی میں مکان کرایے پر نہیں ملتا تھا، مسلمان ہی نہیں ہیں وہ تو اللہ جانے کون بن گئے ہیں مجھے نہیں سمجھ آتی’۔

    انہوں نے کہا ‘اتنا بھی کوئی کیا ڈرے یا لالچ کرے، آپ چپ ہی کرجائیں، نصیر الدین شاہ اور دیگر لوگ بھی تو چپ بیٹھے ہیں سب اپنے دل کی باتیں دل میں رکھے ہوئے ہیں، یہ تو پتا نہیں کیا کہہ رہے ہیں کہ اللہ کو ہی نہیں مانتے، نہیں مانیں اللہ ہی آپ سے پوچھے گا’۔

    بشریٰ انصاری نے کہا  تھاکہ ‘یہاں (پاکستان)سے آپ لڈیاں ڈالتے ہوئے جاتے ہیں اور وہاں جا کر کیا بول رہے ہیں کچھ شرم کریں’۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے

      دعا لیپا نے شادی کو زندگی کا یادگار ترین دن قرار دے دیا

      دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.