Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیاسی طنز یا تنازع: بلاول کا مذاق، اسد عمر کے گلے پڑ گیا

    By Khabrain Newsجون 4, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سفارتی لابنگ کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف کا تشکیل کردہ 8 رکنی وفد پہلے مرحلے میں 6 روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہے۔

    اسی سلسلے میں بلاول بھٹو نے گزشتہ روز منگل کی شب نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 22 اپریل 2025 کے پہلگام واقعے کے بعد کی صورت حال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

    بلاول نے کیا کہا تھا؟

    بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر بھارتی وزیر اعظم کے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ’مودی گجرات کے قصائی سے کشمیر کا قصائی بن چکے ہیں اور اب وہ وادی سندھ کی تہذیب کے قصائی بننے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔

    انہوں نے 2019 کے بعد بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لائی گئی آبادیاتی تبدیلیوں کا موازنہ اسرائیلی آبادکاری پروگراموں سے کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اسرائیل سے غلط اثر لے رہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نریندر مودی، نیتن یاہو کا ’ٹیمو ورژن‘ ہیں لیکن وہ نیتن یاہو کی ‘بری نقل’ ہیں اور ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بدترین مثالوں سے متاثر نہ ہو۔

    نریندر مودی سے متعلق بلاول بھٹو کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، جہاں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بلاول کے اس بیان کو خوب سراہا گیا،۔

    اسد عمر کا اظہارِ برہمی

    تاہم سابق وفاقی وزیر اسد عمرکو ‘ٹیمو ورژن’ کی اصطلاح کا استعمال ناگوار گزرا اور انہوں نے بلاول بھٹو کی کلاس لے لی۔

    اسد عمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ ‘بلاول بھٹو نے میڈیا ٹاک میں مودی پر تنقید اور ان کا نیتن یاہو سے موازنہ بجا طور پر کیا ہے لیکن بدقسمتی سے انہوں نے جو اصطلاح استعمال کی وہ چینی ایپ ’ٹیمو‘ کے لیے توہین آمیز تھی’۔

    انہوں نے نشاندہی کی کہ ‘بلاول بھٹو کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹیمو مختلف مصنوعات کی بری کاپیاں فروخت کرنے والا پلیٹ فارم نہیں ہے، امریکا میں بھی اس ایپ کا یوزر بیس سب سے تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس کا گلوبل یوزر بیس اب ایمیزون کے 10 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور جلد اسے پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہے’۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ ‘چینی مصنوعات کے ناقص ہونے کا یہ مغربی بیانیہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے اور یہ بات پاکستانیوں کو بھارت کے ساتھ پہلگام تنازع کے دوران چینی ٹیکنالوجی کے غلبے کے بعد کسی اور سے بہتر معلوم ہونی چاہیے’۔

    اپنی پوسٹ میں اسد عمر نے نہ صرف بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ساتھ ساتھ اس میں ٹیمو کے آفیشل ایکس ہینڈل اور پاکستان میں چینی سفارتخانے کو بھی ٹیگ کرڈالا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.