تازہ تر ین

ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025 کیلیے سابق آل راؤنڈر پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

سابق پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025  دوسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان چیمپئنز کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا۔

پاکستان چیمپئنز نے سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کی جگہ حفیظ کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی۔

ورلڈ چیمپئنز ٹی 20 لیگ کا پہلا ایڈیشن گزشتہ سال کامیابی سے منعقد ہوا تھا اور اب دوسرا ایڈیشن رواں ماہ برمنگھم میں شروع ہوگا۔

اس لیگ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ریٹائرڈ اسٹار کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

پچھلے ایڈیشن میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی دکھائی تھی تاہم فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain