Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اے ٹی وی بند، راجہ عامر شہزاد کے مطابق نجی ٹی وی بزنس ماڈل ناکام اور سوشل میڈیا نے ان کی جگہ لے لی
    • برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا
    • صرف پانچ ماہ میں 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرونِ ملک ملازمتوں کے لیے رجسٹریشن کرائی
    • عباس عراقچی: ایران کی ناکہ بندی ختم اور کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کر دیے گئے
    • پی آئی اے ماہ کے اختتام تک نئے مالکان کے حوالے کیے جانے کا امکان
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زیادہ دیر بیٹھ کر کام کرنا موت کے خطرے کو دو گنا کرتا ہے، تحقیق

    By Khabrain Newsجولائی 25, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دورِ جدید میں جہاں ٹیکنالوجی اور مشینوں نے زندگی کو آسان بنا دیا ہے وہیں بیشتر افراد ان آسانیوں کے سبب سستی کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔

    اکثر افراد اپنا زیادہ تر وقت دفتری کام کے سلسلے میں بیٹھے کر گزارتے ہیں، جبکہ گھریلو خواتین بھی اپنا زیادہ تر وقت ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گزارتی ہیں۔

    آج انسان اس بات کا اندازہ ہی نہیں کرپاتا کہ وہ دن بھر میں کتنا وقت بیٹھ کر گزارتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دفتروں میں کام کرنے والے افراد (ڈیسک ورکرز) کی زیادہ تر تعداد 10 گھنٹے بیٹھ کر گزارتی ہے، جس کے سبب ان کے پاس جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقت نہیں بچ پاتا۔

    جسمانی سرگرمیوں کی کمی جہاں انسان کے متحرک رہنے پر اثر انداز ہوتی ہے، وہیں اس کی صحت پر بھی۔ تاہم بیٹھ کر وقت گزارنے کا نقصان صرف جسمانی سرگرمیوں کی کمی کی صورت ہی نہیں نکلتا بلکہ صحت کے مختلف مسائل کا سبب بھی بنتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنا ضرورت سے زیادہ چینی اور تمباکو کے استعمال جتنا ہی خطرناک ہے۔

    اگر آپ کے دن کا بھی بیشتر حصہ بیٹھ کر گزرتا ہے تو ان مسائل سے متعلق آگاہی آپ کے لیے بےحد ضروری ہے۔

    وزن میں اضافہ

    زیادہ وقت ٹی وی دیکھنا، کمپیوٹر پر وقت گزارنا آپ کے وزن میں اضافہ کا سبب بن جا تا ہے۔ پھر چاہے آپ کتنی ہی ورزش کیوں نہ کرلیں زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے آپ کو وزن گھٹانے میں مشکل ہوگی۔

    اگر آپ ورزش کرتے ہیں تو یہ ایک بہترین سرگرمی ہے لیکن اس سرگرمی کے فوائد کو زیادہ وقت بیٹھ کر نقصان نہ بننے دیں۔ ورزش کے علاوہ دن کے دوسرے اوقات میں جسم کو حرکت دیتے رہنا بھی خون میں موجود گلوکوز کو استعمال کر کے انسان کو صحت مند رکھتا ہے۔

    دل کی صحت

    سائنسدانوں کی جانب سے دو گروپس، جن میں ایک ڈرائیورز (جو سارا وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں ) کے گروپ جبکہ دوسرے کنڈیکٹرز اورسیکیورٹی گارڈز کے گروپ پر کیے گئے۔

    سروے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد دن کا زائد وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں مختلف لائف اسٹائل اور ڈائٹ روٹین کے باوجود دوسرے گروپ کی نسبت دل کے امراض کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ بیٹھ کر وقت گزارنا بےچینی اور چربی کو ہضم کرنے کے عمل پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

    اس لیے اگر آپ ایسی ملازمت کر رہے ہیں جس میں زیادہ وقت بیٹھ کر گزرتا ہے تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ ہر آدھے گھنٹے بعد اٹھ کر چند قدم چلیں۔ آپ کی یہ سرگرمی دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ دیگر خطرات بھی کم کرے گی۔

    شوگر لیول کا بڑھنا

    دن کا زائد حصہ بیٹھ کر گزارنے کے نتیجے میں کیلوریز کی کم تعداد زائل ہوتی ہے جس کے سبب ماہرین زیادہ دیر بیٹھ کر وقت گزارنے کی عادت کو جسم میں موجود ایک اہم ہارمون انسولین سے منسلک کرتے ہیں۔

    انسولین ایک ایسا ہارمون ہے، جو آپ کے خُلیات کو توانائی کے لیے گلوکوز فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے اور جب انسانی جسم انسولین نہیں بنا پاتا تو اس مرض کو ذیابطیس کہا جاتا ہے۔

    طبی ماہرین کی رائے ہے کہ ہر وہ گھنٹہ جو بیٹھ کر گزارا جائے ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 22 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

    کمر اور ہڈیوں میں درد

    بیٹھنے کا انداز آپ کے مسلز، گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ کا سبب بنتا ہے، جو آپ کی صحت کے لیے بےحد خطرناک ہے۔ کام کے لیے ایسی کرسی کا انتخاب کریں، جس کی اونچائی اور ساخت آپ کے لیے زیادہ سے زیادہ آرام دہ ہو۔

    برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ایک تحقیق کے مطابق 9 سے 10 گھنٹے یا اس سے زائد وقت بیٹھ کر گزارنے والے افراد میں کمر درد کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    محققین نے مشورہ دیا کہ دن بھر میں کم از کم 2 گھنٹے کھڑے ہو کر گزارنا کمر درد کی تکلیف سے بچاسکتا ہے۔

    انزائٹی اور ڈپریشن

    زیادہ دیر بیٹھنا انسان کی ذہنی صحت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اس کی وجہ سے ڈپریشن یا انزائٹی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ زیادہ دیر بیٹھ کر وقت گزارنے والے افراد صحت مند اور مزاج کو تبدیل کرنے والی ورزش سے دور ہوجاتے ہیں۔

    یہی نہیں، بلکہ ایسے افراد سورج کی روشنی سے دور اور سماجی تعلقات میں کشیدگی کا سامنا بھی کرتے ہیں۔ یہ سب مسائل انسان کو تنہائی اور ڈپریشن جیسے مرض کا سبب بن سکتے ہیں۔

    موت کا خطرہ

    جی ہاں! زیادہ دیر بیٹھنے سے موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ امریکا کی ایک معروف یونیورسٹی نے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے نقصانات پر کی گئی تحقیق میں 40 سال سے زائد عمر کے لگ بھگ 8 ہزار افراد کا جائزہ لیا۔

    جائزے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ گھنٹوں ایک جگہ بیٹھے رہتے ہیں اور ہلتے تک نہیں، ان میں موت کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔ محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ دن بھر میں 9 سے 10 گھنٹے بیٹھ کر وقت گزارنے سے خون کی شریانوں سے متعلق مسائل پیدا ہوتے ہیں، جو موت کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

    کینسر کی وجہ

    زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے سے کینسر کی ان اقسام کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جن کا تعلق آپ کے وزن یا میٹابولک فنکشن سے ہے۔ ان میں چھاتی کا کینسر، بڑی آنت کا کینسر اور رحم کی اندرونی جھلی کا کینسر شامل ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      تازہ ترین

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.