تازہ تر ین

اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار، 8 افراد ہلاک، 18 زخمی

اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں مزید دو زخمی انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

جامشور میں کراچی سے لاڑکانہ جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق

ادھر جامشورو میں بھی ایم نائن موٹر وے پر کراچی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں کوچ کا کلینر اور ٹرک ڈرائیور شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain