Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

    By Khabrain Newsجنوری 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی کےگل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طورپربجھادی گئی جب  کہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8  افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14ہوگئی۔

    ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی، گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچی، خوفناک آتشزدگی سے عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

    فائر فائٹرز نے  33 گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

     حکام کے مطابق آگ پر قابو  پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے، جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے کا سرچ آپریشن کیا گیا ، اس دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے جنہیں سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیاگیا۔

    لوگ بے بسی کی تصویر بنے ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے جلتی ہوئی عمارت کے باہر کھڑے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افرادکےموبائل نمبر حاصل کرلیے ہیں ، 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی ہے۔

    پلازہ کی تیسری منزل پر پھنسے شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن کیا گیا مگر کوئی نہ مل سکا۔

    ترجمان ریسکیو کے مطابق کٹرکی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جارہاہے، ہتھوڑوں کی مدد سے دیوار کو بھی گرایا جارہا ہے۔

      ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے عمارت کے پلرز کم زور ہوگئے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں، عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔

    صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، ہر قسم کی تعاون کی پیشکش

    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کرکے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔

    صدر مملکت نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

    صدر مملکت نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا کہا، انہوں نے زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی بھی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کیا، وفاقی حکومت کی جانب سے ہرقسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں۔

    جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا، گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے گل پلازہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا المیہ ہے۔  کوئی نہیں چاہتا آگ لگےاور کسی کا کاروبار تباہ ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں آگ لگنے کے عوامل کو جاننا ہے، گورنر سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا میں ساتھ کھڑا رہوں گا۔

    میئرکراچی کا گل پلازہ کا دوبارہ دورہ، امدادی کام  تیز کرنےکی ہدایت

    میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کا دوبارہ دورہ کیا جہاں انہوں نے جلنے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ میئر کراچی نے اس دوران امدادی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

     میڈیا سےگفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 65کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات ہیں، عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا، وقت نہیں دے سکتا۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے اُن کی آمد پر احتجاج کیا اور نعرے لگائے،  عوام کی تکلیف کو سمجھتے ہیں۔

    الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا سانحہ گل پلازہ پر  آج یوم سوگ کا اعلان

    صدرالیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دکاندار  اور ان کے ورکر تاحال عمارت میں ہیں۔

    صدر الیکٹرانکس ڈیلرز  ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی اور دکانداروں سے اظہار  یکجہتی کیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں خوفناک حادثہ، تیز رفتار گاڑی درخت سے جا ٹکرائی، 5 افراد جاں بحق

      ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا

      ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.