تازہ تر ین

کراچی: معمار موڑ پر مشکوک گاڑی روکنے والا پولیس اہلکار گاڑی کی ٹکر سے شہید

کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق  افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے معمار موڑ کے قریب پیش آیا  جہاں گاڑی کو مشکوک سمجھ کر پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ کارسواروں نے پولیس اہلکار کوٹکرماری اور فرار ہوگئے جس کے بعد  اہلکار شہید ہوگیا، اہلکار کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی جو سائٹ سپرہائی وے تھانے میں کانسٹیبل تھا۔

ڈی ایس پی کاکہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو سائٹ سپرہائی وے سے گرفتار کرلیا، ملزمان کی گاڑی سے چھالیہ اور گٹکا برآمد  کیا  گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain