تازہ تر ین

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے ایران کے خلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔

امریکا کی جانب سے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی فہرست میں 14 افراد اور کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے،ان پابندیوں میں ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو ہدف بنایا گیا ہے۔

ایرانی طیارے بھی پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں شامل ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں سے ایران، ترکیہ اور یو اے ای میں موجود عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain