تازہ تر ین

گھوٹکی: مبینہ طور پر کتا مارنے کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق

گھوٹکی میں مبینہ طور پر کتا مارنے کے دوران گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھوٹکی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے کتا مارنے کیلئے گولی چلائی جو بد قسمتی سے ایک نوجوان کو جالگی۔

پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 18 سالہ نوجوان زخمی ہوا تھا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم نوجوان اسپتال میں دم توڑگیا۔

پولیس نے بتایا کہ کتا مارنے کے لیے گولی چلانے والے شہری سے تفتیش کی جا رہی ہے، نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے رپورٹ درج کرانے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain