پشاور : خیبرپختونخوا پولیس کے یونیفارم کے ڈیزائن میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پولیس دستاویز کے مطابق آئی جی کے پی نے پولیس یونیفارم ریگولیشنز 2026 کے نفاذ کے احکامات جاری کردیے جس تحت یونیفارم کا رنگ، ڈیزائن، بیجز، جوتے اور کیپ صوبہ بھر میں یکساں ہوگا۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ضم اضلاع کے پولیس اہلکاروں کا یونیفارم بھی دیگر اضلاع جیسا ہوگا اور نئے یونیفارم رولز یکم جولائی 2026 سے نافذ ہوں گے۔






































