تازہ تر ین

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار اور یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہورہا ہے، بھارت سے امریکہ اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔

پاکستانی حدود کی بندش کے باعث طویل روٹ کی بھارتی پروازوں کو راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے، جبکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ 800 ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان کیخلاف اپنے غیر منطقی اقدامات کا خمیازہ ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگت رہا ہے، تاہم پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع سے بھارتی ایئر لائنز کو کئی ممالک کے روٹ ختم کرنا پڑیں گے۔

علاوہ ازیں، بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے جواب میں پاکستان کا ردعمل اسے ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain